آبی جارحیت: بھارت نے کشن گنگا سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بھارت کی آبی جارحیت میں شدت آ گئی ہے اور اس نے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک کر ایک اور اشتعال انگیز اقدام کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کشن گنگا ڈیم سے پانی روکے جانے کے باعث دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے 40 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت نے عارضی طور پر کشن گنگا ڈیم سے پانی چھوڑا تھا، تاہم اب اس کا رخ دوبارہ موڑ لیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان کو آبی وسائل سے محروم کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی برادری نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ پر بھارتی حملے کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبہ
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے دریائے چناب کا بہاؤ بیاس اور راوی سے ملانے کے منصوبے پر بھی کام تیز کردیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان کے حصے کے پانی کو روک کر اسے معاشی و زرعی لحاظ سے نقصان پہنچانا ہے۔
واضح رہے کہ 23 اپریل 2025 کو بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دی تھی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ردعمل میں چین نے مہمند ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لا کر منصوبے کو تزویراتی اہمیت دے دی ہے۔
22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارت نے بغیر کسی ٹھوس شواہد کے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے سے انحراف شروع کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آبی جارحیت بھارت پہلگام دریائے نیلم سندھ طاس معاہدہ کشن گنگا ڈیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آبی جارحیت بھارت پہلگام دریائے نیلم سندھ طاس معاہدہ کشن گنگا ڈیم کشن گنگا ڈیم دریائے نیلم بھارت نے
پڑھیں:
کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا، ترجمان پاک فوج
ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران انہوں نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔