بھارتی مسلمان نوجوان ’سائبر جنگ‘ میں پاکستان کا ساتھ دینے کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بھارت میں سائبر سیکیورٹی کے شعبے کو ہلا کر رکھ دینے والے واقعے میں گجرات کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (ATS) نے 18 سالہ جاسم شاہنواز انصاری کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے 50 سے زائد مرتبہ بھارتی سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بناتے ہوئے سائبر حملے کیے۔
رپورٹس کے مطابق یہ حملے اُس وقت شدت اختیار کر گئے جب بھارت نے مئی 2025 میں ”آپریشن سندور“ کے نام سے ایک فوجی کارروائی کا آغاز کیا، جو پہلگام میں ہونے والے مبینہ دہشت گرد حملے کے جواب میں کی گئی تھی۔
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ جاسم انصاری نے چند دیگر کم عمر نوجوانوں کے ساتھ مل کر ”AnonSec“ نامی ایک ٹیلی گرام گروپ تشکیل دیا، جس کے ذریعے انہوں نے ڈی ڈی او ایس (Distributed Denial of Service) طرز کے حملے منظم کیے۔ ان حملوں کے لیے مفت دستیاب اوپن سورس سافٹ ویئرز اور ٹولز استعمال کیے گئے، جنہیں GitHub اور Termux جیسے پلیٹ فارمز سے حاصل کیا گیا۔ حملوں کا ہدف بھارتی حکومت کے اہم شعبے تھے جن میں دفاع، ہوابازی، مالیات اور شہری ترقی شامل ہیں۔
متعدد متاثرہ ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان پر ملک دشمن پیغامات بھی درج کیے گئے۔ ان میں سے ایک میں لکھا گیا، ”بھارت نے یہ جنگ شروع کی ہے، لیکن ہم اسے ختم کریں گے۔“
تحقیقات کے مطابق یہ نوجوان یوٹیوب پر دستیاب ویڈیوز کے ذریعے Python پروگرامنگ سیکھتے اور سائبر حملوں کی تکنیک حاصل کرتے۔ جاسم انصاری مبینہ طور پر PyDroid جیسے سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی سرورز پر بھاری ڈیجیٹل ٹریفک ڈال کر انہیں معطل کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ یہ نوجوان حملے کی کامیابی چیک کرنے کے لیے ”checkhost.
بھارتی حکام کے مطابق حملوں کی نوعیت جتنی تکنیکی تھی، اتنی ہی حیرت انگیز بات ان میں ملوث افراد کی کم عمری ہے۔ جاسم، جو حالیہ دنوں میں بارہویں جماعت کے امتحان میں ناکام ہوا تھا، ایک سائنس کا طالب علم ہے اور مبینہ طور پر ایک ایسے گروہ کا حصہ ہے جس میں کئی کم عمر نوجوان شامل ہیں، جو آن لائن انتہا پسندی اور تخریبی سائبر سرگرمیوں کی طرف راغب ہو چکے ہیں۔ گجرات اے ٹی ایس کے مطابق ایک اور 17 سالہ نوجوان بھی اس کیس میں زیر تفتیش ہے۔
انسداد دہشت گردی اسکواڈ اب اس پہلو کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا یہ نوجوان اپنے طور پر یہ سرگرمیاں انجام دے رہے تھے یا انہیں کسی بیرونی دشمن طاقت کی طرف سے اکسانے یا معاونت فراہم کرنے والے عناصر موجود تھے۔ ایک سینئر اے ٹی ایس اہلکار کے مطابق، ”ہم ڈیجیٹل شواہد کی جانچ کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کہیں ان کارروائیوں کے پیچھے کسی بیرونی نیٹ ورک کی سرپرستی تو نہیں۔“
جاسم انصاری کے خلاف بھارتی انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات 43 اور 66 ایف (سائبر دہشت گردی) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس دوران دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ ہو گیا، دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات اوقاتِ کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔ اسحاق ڈار کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی کی اہم ملاقات
مزید :