پختونخوا میں کوئی فنانس کا ماہر نہیں کہ کراچی سے بندہ بلایا گیا؟ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک 840 ارب ڈالر آئی ٹی سروسز ایکسپورٹ کررہا ہے، ہم صرف 2 ارب ایکسپورٹ کررہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے آئی ٹی سروس شروع کریں، یہ حکومت کی ذمے داری ہے۔ عوام کا آپ سے گلہ بھی بنتا ہے، اپ لوگوں نے فنانس کے لیے کراچی سے بندہ بلایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ پختونخوا میں کوئی فنانس کا ماہر نہیں کہ کراچی سے بندہ بلایا گیا؟۔ پی ٹی آئی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کی راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے کی، جس میں اسد قیصر، ان کے وکلا آصف بابر اور یحیی امین خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اسد قیصر کو 20 دن کی راہداری ضمانت دے دی اور حکم دیا کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں۔ دوران سماعت عدالت کے استفسار پر وکلا نے بتایا کہ 15 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اسد قیصر صاحب اس صوبے کے ساتھ کیا کریں گے؟، جس پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ ہم قومی اسمبلی میں آواز اٹھا رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ اس صوبے میں آپ کی تیسری حکومت ہے، نوجوانوں کے لیے کیا کریں گے، جس پر درخواست گزار نے جواب دیا کہ ہم نے صوابی میں کالجز اور یونیورسٹیز بنائی ہیں، کامرس کالجز بنائے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کریں۔ 70 فیصد نوجوان ہیں، ان کے مستقبل کے لیے کچھ کریں۔ آپ صحت کارڈ دے رہے ہیں، یہ اچھی بات ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک 840 ارب ڈالر آئی ٹی سروسز ایکسپورٹ کررہا ہے، ہم صرف 2 ارب ایکسپورٹ کررہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے آئی ٹی سروس شروع کریں، یہ حکومت کی ذمے داری ہے۔ عوام کا آپ سے گلہ بھی بنتا ہے، اپ لوگوں نے فنانس کے لیے کراچی سے بندہ بلایا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہاں کوئی فنانس کا ماہر نہیں تھا کہ کراچی سے بندہ فنانس کے لیے بلایا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نوجوانوں کے لیے چیف جسٹس نے آئی ٹی
پڑھیں:
ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
ای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شہری جوہر عباس نے دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں۔ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200 روپے اور کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔
کراچی کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای...
شہری جوہر عباس نے درخواست میں کہا ہے کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں، عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے۔
درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔