سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے مرکزی دروازے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سی آئی اے کے صدر دفتر کے باہر ایک مشکوک کار کے نہ رکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔

واقعہ صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا خاتون کو زخمی حالت میں حراست لے لیا گیا۔ طبی امداد کی فراہمی کے بعد تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

فائرنگ کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی تاہم عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کار سوار خاتون نے مرکزی دروازے سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

سی آئی اے کے ترجمان نے بیان میں کہا: "ہیڈکوارٹرز کے باہر ایک سیکیورٹی واقعہ پیش آیا جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری ردعمل دیا۔ مرکزی دروازہ تاحکم ثانی بند ہے۔ مزید تفصیلات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی۔"

ایف بی آئی واشنگٹن فیلڈ آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بیان جاری کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں اور یہ واقعہ عوامی سلامتی کے لیے کوئی مسلسل خطرہ نہیں رکھتا۔

فوری طور پر اس واقعے کا بدھ کی رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم پر فائرنگ میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کے قتل سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا ہیڈکوارٹر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے تقریباً نو میل دور ریاست ورجینیا کے علاقے لینگلی میں واقع ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی آئی اے

پڑھیں:

سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر سیکیورٹی گارڈ کی مشتبہ شخص پر فائرنگ

ترجمان سی آئی اے کے مطابق سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر سے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر سیکیورٹی کے واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر سیکیورٹی گارڈ کے مشتبہ شخص پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنے ہیڈ کوارٹرز کا مرکزی دروازہ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سی آئی اے نے بیان میں کہا کہ سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کا فرنٹ گیٹ تاحکم ثانی بند رہے گا۔ ہیڈکوارٹرز آنے  والے آج متبادل راستے استعمال کریں۔ ترجمان سی آئی اے کے مطابق سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر سے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان سی آئی اے کے مطابق سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر سیکیورٹی کے واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا میں سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر سیکیورٹی کا واقعہ آج صبح پیش آیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے باہر گارڈ نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان: پیٹرول پمپ پر معمولی تلخ کلامی، فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق
  • سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر سیکیورٹی گارڈ کی مشتبہ شخص پر فائرنگ
  • امریکا نے واشنگٹن میں فائرنگ کے دوران مارے جانے والے اسرائیل کے سفارت خانے کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی
  • واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازم فائرنگ میں ہلاک
  • واشنگٹن میں فائرنگ سے خاتون سمیت اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک، ایک مشتبہ شخص گرفتار
  • واشنگٹن: میوزیم کے باہر فائرنگ، 2 افراد ہلاک
  • واشنگٹن میں فائرنگ، اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک
  • واشنگٹن، اسرائیلی سفارتخانے کے 2 ملازمین کو گولی مار کر قتل کردیا، سکیورٹی ہائی الرٹ
  • کراچی: عزیزآباد میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار