معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سٹی42: چونیاں سے تعلق رکھنےوالے معروف پنجابی شاعر استاد تجمل کلیم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
تجمل کلیم پھیپھڑوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا اور جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے، فیملی ذرائع کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔
معروف شاعر کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ پیر جہانیاں قبرستان چونیاں میں ادا کی جائے گی ، علالت کے دنوں میں ان کا مشہور شعر’’تو دن تے گن میں مر جانا ای‘‘ سوشل میڈیا پروائرل رہا۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
تجمل کلیم نے پنجابی شاعری کی متعدد کتابیں تصنیف کیں جن میں ’’قسمت ساڑن والیا،جتی بازی ہار کے خوش آں،شیشے دا لشکارا اے، و دیگر شامل ہیں، تجمل کلیم کی وفات پر سیاسی ،سماجی اور ادبی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تجمل کلیم
پڑھیں:
سابق صدر لاہور بار منصور الرحمان آفریدی ایڈووکیٹ انتقال کرگئے
سٹی 42 : سابق صدر لاہور بار منصور الرحمان آفریدی ایڈووکیٹ انتقال کرگئے ۔
مرحوم کی نمازجنازہ ساڑھے7بجےمیانی صاحب قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔