پنجابی ادب کا درخشاں ستارہ غروب، معروف شاعر تجمل کلیم انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
پنجابی ادب کی فکری اور تخلیقی روایت کو نئی جہت دینے والے ممتاز شاعر تجمل کلیم خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کا انتقال چونیاں، ضلع قصور میں ہوا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
’استاد کلیم‘ کے نام سے معروف تجمل کلیم پنجابی شاعری میں ایک الگ شناخت رکھتے تھے۔ ان کی شاعری میں روایت، مزاحمت، درد اور عوامی جذبات کی بھرپور ترجمانی نظر آتی ہے، جبکہ زبان و بیان میں جدت اور فکر کی وسعت ان کی پہچان رہی۔
تجمل کلیم کی اہم کتب میں “برفاں ہیٹھ تندور” (1996)، “ویہڑے دا رکھ” (2010)، “ہان دی سولی” (2012) اور “چیکدا منظر” (2017) شامل ہیں۔ ان کی شاعری نہ صرف ادبی حلقوں میں سراہی گئی بلکہ نوجوان نسل کو بھی شعوری بصیرت اور فکری رہنمائی فراہم کرتی رہی۔
پنجابی زبان و ادب کے فروغ میں ان کی خدمات کو ناقابلِ فراموش قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کے انتقال پر ادبی حلقوں، علمی اداروں اور پنجابی زبان کے چاہنے والوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ادبی تنظیموں اور تجمل کلیم کے احباب نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا تخلیقی ورثہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔ وہ چلے گئے، مگر ان کا کلام ہمیشہ زندہ رہے گا اور دلوں کو جھنجھوڑتا رہے گا۔
وعدے پُورے کر نئیں جاندا
سوچ رہیاں آں کیوں مر نئیں جاندا
جس دن نہ مزدوری لبھے
بُوہے ولوں گھر نئیں جاندا
کانواں تک نوں ذات پیاری
بندہ سُن کے مر نئیں جاندا
میرا سینہ دم کرواؤ
میرے اندروں ڈر نئیں جاندا
سرِ ساہنواں دی پَنڈ نئیں ہوندی
مردہ ایویں تر نئیں جاندا
اِنج کلیمؔ نے نِیویں سُٹی
جسراں بندا ہر نئیں جاندا
تجمل کلیم
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجابی ادب تجمل کلیم چونیاں، ضلع قصور سوچ رہیاں آں کیوں مر نئیں جاندا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تجمل کلیم چونیاں ضلع قصور تجمل کلیم
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے
کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق عبد الستار بچانی کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی کے انتقال پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ضیاء لنجار، ذوالفقار شاہ، نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شرجیل میمن نے مرحوم عبدالستار بچانی کو ایک بااصول، ملنسار اور عوام دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت اور جمہوریت کے فروغ کیلئے وقف کی، جمہوریت اور عوام کیلئے ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبدالستار بچانی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں جہاز پر مسلح افراد کا حملہ