میانوالی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، سی ٹی ڈی نے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
میانوالی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنائے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس میں تین دہشگرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہو گئے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے رائفلیں ، 3 دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے میانوالی میں پولیس چوکیوں پرحملے کا منصوبہ بنایا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔