خواتین کے کپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی تک بھی پہنچ گیا۔

رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے اسمبلی میں خواتین کےکپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ اٹھا دیا،ان کا کہنا تھا کہ جو لیڈیزسوٹ 7 سے8 ہزار روپےمیں ملتا تھا اب اس کی قیمت تقریباً 20 ہزار ہے،ان پرچیک اینڈ بیلنس کون رکھے گا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ برینڈزکا نام دے کرلوکل ٹیکسٹائل نےاپنی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جوگھر سے اٹھتا ہےوہ ٹیکسٹائل کےکام پر لگ جاتا ہےاپنا نام رکھ لیتا ہے۔

شگفتہ جمانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ جویریہ صدیقی نے لکھا کہ شگفتہ جمانی جی کا شکریہ کہ وہ اتنا اہم مسئلہ اسمبلی کے فلور پر لے آئیں۔

شگفتہ جمانی جی کا شکریہ اتنا اہم مسئلہ اسمبلی کے فلور پر لئے آئیں
???????????????? pic.

twitter.com/Bn29wLoZSZ

— Javeria Siddique (@javerias) May 22, 2025

سلمیٰ خان لکھتی ہیں کہ اس پر ساری خواتین چاہے وہ پی ٹی آئی کی ہوں ،ن لیگ کی یا کسی اور جماعت کی سب ان کا ساتھ دیں گی کیونکہ یہ سب خواتین کے ساتھ زیادتی ہے۔

اس پر ساری خواتین چاہے وہ پی ٹی آئی کی ہو ،ن لیگ یا کسی اور پارٹی کی سب انکا ساتھ دیگی۔سب خواتین کے ساتھ یہ زیادتی ہے۔???? https://t.co/uHzEGmjUyD

— Salma Khan ???????????????????? (@SalmaKhan5746) May 22, 2025

غلام حیدر نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ غلط کہہ رہی ہیں، مریم نواز کو فالو کریں اور 700 اور 800 روپے والا بہترین سوٹ جہاں سے ملتا ہے خود بھی خرید لیں یا عظمیٰ بی بی سے پوچھ کر دکان پر جاکر لے لیں۔

غلط کہہ رھی ہین مریم نواز کو فالو کرین 700 اور 800 روپے والا بہترین سوٹ جہان سے ملتا ہے خود بھی خرید لین یا عظمہ بی بی سے پوچھ کر دکان پر جاکر لے لین ۔ https://t.co/U66T6vflQK

— Ghulam Haider (@GhulamH08076557) May 22, 2025

ایک صارف نے طنزاً کہا کہ یہ ان کی ترجیحات ہیں۔

یہ ان کی ترجیحات ہے https://t.co/8PONZf4pAx

— Abdul (@Abdul7361359377) May 22, 2025

ضیا تنولی نے کہا کہ جو اعظمی بخاری نے دعویٰ کیا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 800 یا 900 کا سوٹ زیب تن کرتی ہیں وہ سب کیا تھا اور جھوٹا کون سچا کون؟

اور وہ جو اعظمی بخاری نے کہا تھا کہ میڈم سی ایم 800 یا 900 کا سوٹ زیب تن کرتی ہیں یہ سب کیا ہے جھوٹا کون سچا کون؟

— Zia Tanoli (@ZiaTanoli16) May 23, 2025

ایک ایکس صارف نے شگفتہ جمانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب آپ جیسے لوگ دکھاوے کے لیے بڑے بڑے برانڈز کے جوڑے پہنیں گے تو کپڑوں کی قیمتیں تو بڑھیں گی اور اس طرح غریب کا برا حال ہو گیا ہے۔

سوٹوں کی قیمتی بڑھائیں گی جب اپ جیسے لوگ عوام کو لوٹ کے کھاڈی نشاد بڑے بڑے سفرا بڑے بڑے برینڈ کے سوٹ پہنے گی تو یہ حال تو ہوگا نا ایک دوسرے کو دکھاوے کے چکر میں غریب عوام کی مت بجائے پہ رکھ دیا اپ لوگوں نے

— Muhammad (@SKumar083359843) May 22, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برانڈز عظمیٰ بجاری کپڑے مریم نواز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کپڑے مریم نواز شگفتہ جمانی خواتین کے مریم نواز کہا کہ

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار