رحیم یار خان:

نہر عباسیہ کینال میں واہی جمن شاہ کے قریب 150 فٹ چوڑے شگاف نے ہر طرف تباہی مچادی۔

علاقے میں سیلابی صورتحال کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کیلئے مساجد سے اعلانات شروع کر دیئے گئے جبکہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

شگاف کے باعث 50 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی زیر آب آگئی، تیار فصلیں اور باغات متاثر ہوگئے جبکہ رحیم یار خان اور خانپور کے درمیان کوٹسمبابہ کے مقام پر زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

نہری پانی شہری علاقوں میں گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، سڑکوں پر نہری پانی آنے سے شہریوں کا مین شاہراہ سے گزرنا محال ہوگیا۔ آبادی سے لوگوں کے انخلا کیلئے انتظامیہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں متحریک ہیں۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق شگاف کو پر کرنے کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال کرکے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں، تیز پانی کے بہاؤ کے باعث شگاف کو پر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، نہر صادق فیڈر کو ہیڈ پنجند سے بند کرکے دیگر چینلز کو کھولتے ہوئے پانی کے بہاؤ کو کم کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پانی سے متعلق کسی بھی بھارتی خدشے پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، اٹارنی جنرل پاکستان


اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان : فائل فوٹو

اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کا پابند ہے، پانی سے متعلق کسی بھی بھارتی خدشے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر فعال اور مؤثر ہے۔

منصور عثمان اعوان نے کہا کہ معاہدے کی رو سے کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔

سندھ طاس معاہدہ کوئی معطل نہیں کر سکتا، وزیر آبی وسائل معین وٹو

سیکریٹری آبی وسائل نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف ہم 3 راستے اپنا سکتے ہیں

دوسری جانب قومی اسمبلی میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو نے قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یہ ایوان اعلان جنگ تصور کرتا ہے حکومت پاکستان اس معطلی کے خلاف اقدامات اٹھائے۔

پی پی پی رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ پانی ہماری زندگی ہے اور ہم زندگی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے مودی یہ کان کھول کر سن لے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر کے سروس سٹیشنز میں واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کا حکم
  • 800 میگا واٹ پیداواری صلاحیت کے مہمند ڈیم پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہوگیا
  • پانی سے متعلق کسی بھی بھارتی خدشے پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، اٹارنی جنرل پاکستان
  • پنجاب میں ہولناک گرمی، عوام کیلئے الرٹ جاری
  • بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، کشن کنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا
  • دو اور 3مئی کودریائے چناب کے پانی پر بھارت نے چھیڑ چھاڑ کی ،تحقیقات کر رہے ہیں ، انڈس واٹر کمشنر
  • مودی حکومت کا سکھ دشمن ایجنڈا: کرتارپور بندش سے لیکر ’جاسوسی‘ الزامات تک
  • رحیم یار خان میں بس اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 11 زخمی
  • وزیراعظم کی ہدایت پر ربیع سیزن میں پانی دستیابی کیلئے ٹاسک فورس قائم