ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ایبٹ آبادکی مقامی عدالت نےتوہین رسالت کے مرتکب نامزد ملزم کو عمر قید،2لاکھ روپے جرمانہ ،عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6ماہ قید کی سزا سنا دی۔ 12جون2023کو تھانہ کینٹ کی حدود کنج قدیم کے رہائشی شخص نے غیر شرعی اقدام کیا جس پر اہلسنت و الجماعت کے ضلعی صدر حاجی نواز خان اور حاجی ایازنے تھانہ کینٹ میں عامر شہزاد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کےلئے درخواست دی۔

تھانہ کینٹ میں ملزم کے خلاف زیر دفعہ 295C کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کوگرفتار کیا۔ کیس کا ٹرائل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج VI کی عدالت میں شروع ہوا۔ 2سال کیس عدالت میں زیر سماعت رہا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججVI حسن بانو جج نے دونوں اطراف سے وکلا کے بیانات، شہادتوں اور بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید ،2لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ کی جانب سے کیس کی پیروی عنصر حیات عباسی ایڈووکیٹ،صفدر تنولی ایڈووکیٹ جبکہ ملزم عامر شہزاد کی طرف سے آصف خان ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔ عنصر حیات عباسی ایڈووکیٹ نے تحفظ ناموس رسالت کے ذمہ داران حاجی نواز خان، جاجی ایاز خان و دیگر کے ہمراہ کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سزا کے خلاف پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں رٹ دائر کرکےملزم کو سزائے موت دلائی جائے گی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملزم کو

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم