لاہور: منشیات و زیادتی کے شکار گمشدہ اور گھر سے بھاگے 44 بچے بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور سے منشیات اور زیادتی کے شکار گمشدہ اور گھر سے بھاگے 44 بچے بازیاب کروا لیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بازیاب بچوں کو والدین کے سپرد کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سےکونسلنگ کروا رہے ہیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر نے کہا کہ مختصر ترین مدت میں بڑی تعداد میں گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا، بازیاب بچوں کا تعلق گھوٹکی، کراچی، سوات، لاہور سمیت مختلف شہروں سے ہے، والدین کو ڈھونڈ کر 13 بچوں کے ان کے سپرد کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے داتادربار،زیادتی کا شکار 6کم عمر لڑکے بازیاباُنہوں نے کہا کہ لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ایس او ایس ولج اور بحالی مراکز میں بھیجا جائے گا۔
آئی جی سہیل ظفر نے کہا کہ 13 بچے کام کی زیادتی، 15 بچے والدین، اساتذہ کی ڈانٹ اور مار کے سبب گھروں سے بھاگے، 16 بچے کرمنلز کے ہاتھوں نشے اور زیادتی کا شکار بنے۔
اُنہوں نے بتایا کہ بچوں کو نشے اور زیادتی کا شکار کرنے والوں کی گرفتاری یقینی بنا رہے ہیں، بچوں کو داتا دربار، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈز سے بازیاب کروایا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: زیادتی کا شکار نے کہا کہ بچوں کو
پڑھیں:
موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوا مغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوامغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک ورج میں کار حادثہ کی اطلاع ملی۔(جاری ہے)
موٹروےپولیس افسران فوری مدد کے لیے پہنچے اور گاڑی کو چیک کیا تو فیروز والا کا رہائشی مغوی عتیق الرحمن سکنہ فیروز والا سٹیل وائر سے بندھا ہوا ملا جس کو رانا ٹاؤن فیروز والا سے اغوا کیا گیا تھا ۔
پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان اشرف اور شاہ زیب کو گرفتار کر لیا ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فون، زیوارت ، لیڈیز بیگ گولیاں بھی برآمد کرلیا۔ ملزمان کو اسلحہ ، گاڑی اور مسروقہ سامان سمیت مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا موٹروے پولیس ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کو سراہا ہے۔