خضدار بس کے دلخراش واقعہ میں ہمارے بچوں نے عظیم قربانی دی؛ عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خضدار بس کے دلخراش واقعہ میں ہمارے بچوں نے عظیم قربانی دی، خضدار واقعہ میں متاثر ہونے والے بچوں کا عزم اور جذبہ بلند ہے ۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خضدار واقعہ میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت اور اُن کے لواحقین سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبیدار سلیم نے اپنی دو بیٹیوں کی تدفین کی، تیسرا بیٹا شدید زخمی ہے، صوبیدار سلیم اپنے بچوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے باوجود ایمبولینس کے آگے پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے، ایک شخص کے چار بچے شدید زخمی ہوئے لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں ۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آج انٹرنیشنل اور نیشنل میڈیا کو خضدار میں اصل صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں شکست کے بعد سافٹ ٹارگٹ پر اتر آ یا ہے، کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری ہمارے پاس بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے، عسکریت پسندوں گلزار امام شمبے اور سرفراز بنگلزئی نے بھارتی سرپرستی کا خود اعتراف کیا ، بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے۔
شادباغ پولیس کی بڑی کارروائی، متحرک ڈکیت گینگ 8 گھنٹوں میں گرفتار
انہوں نے کہا کہ آپریشن معرکہ حق کے دوران بھی بلوچستان میں 33 حملے ہوئے ۔ اُن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عزم ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی بھارت کے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے شواہد پئش کئے ۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے، افواج پاکستان مکمل طور پر دہشت گردی سے نمٹںے کے لئے تیار ہے، فتنہ الہندوستان کو ہر جگہ بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مودی کی حکومت کا بلوچستان کے واقعات سے کیا تعلق ہے؟، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو انڈین میڈیا پر دیکھا گیا، جعفر ایکسپریس واقعہ کی ویڈیو ان دہشت گردوں نے انڈین میڈیا کو فراہم کی، بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔
شادباغ:پولیس کی کاروائی ،متحرک ڈکیت گینگ 8 گھنٹوں میں گرفتار
وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے حوصلے اور عزم بلند ہیں، روایتی جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، ان کے چھ جہاز گرائے، بھارت نے خود تسلیم کیا کہ ان کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری مسلح افواج، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر، نیول چیف نوید اشرف کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مثالی کردار رہا ہے، ہماری بہادر افواج نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ۔
عارف والا، تھانہ صدر کی حدود میں وکیل قتل
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے مل کر بلوچستان میں امن بحال کریں گے، کسی بھی دہشت گرد کو ہر صورت سزا یقینی بنانے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے قصائی شکست خوردہ وزیراعظم کو بہت بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب پاکستان میں فتح کا جشن منایا جا رہا تھا، اس وقت بھارت میں مودی حکومت سے سوال اٹھائے جا رہے تھے، بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، بھارت اپنی خفت اور شرمندگی مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے پاس اب صرف دھمکی آمیز رویہ باقی رہ گیا ہے۔
غزہ میں کئی ہفتوں بعد 90 امدادی ٹرک داخل، اقوام متحدہ کی تصدیق
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی دہشت گردی کی سرگرمیوں کو ہر صورت بے نقاب کریں گے، پاکستان کی کامیابی ہے کہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے، بلوچستان کے حوالے سے حکومتی اپروچ ہر جگہ موجود ہے، ہم تسلسل کے ساتھ بلوچستان کے مسائل کو حل کرتے رہیں گے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر بچوں کے لواحقین سے بھی گفتگو کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عطاء اللہ تارڑ نے کہا انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات واقعہ میں
پڑھیں:
پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، وزیر دفاع
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل کی طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کر دے، پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے ہو پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے دراندازی مکمل بند ہونی چاہیے کیونکہ دہشت گردی پر پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ثالث ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال کریں گے اور دہشت گردی کی روک کے بغیر دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے سیاسی مفادات کی بات کرتے ہیں لیکن یہ ملک نیازی لاء کے تحت نہیں چل سکتا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کے لوگ سمجھتے ہیں وفاقی حکومت مخلص ہے جہاں ضرورت ہو ہم طاقت کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں، ہم نے اس مٹی کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔