کراچی، موبائل اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ملزمان نان پی ٹی اے موبائل فون بیرون ملک سے اسمگلنگ کے ذریعے کراچی منگواتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور موبائل اسمگلنگ میں ملوث دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے صدر میں واقع موبائل مال میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور موبائل اسمگلنگ میں ملوث دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرتے تھے، ملزمان نان پی ٹی اے موبائل فون بیرون ملک سے اسمگلنگ کے ذریعے کراچی منگواتے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 192 موبائل فون اور 5 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی، ملزمان سے حوالہ ہنڈی اور موبائل فون اسمگلنگ کے شواہد بھی برآمد کیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موبائل فون حوالہ ہنڈی
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔