امریکا نے شام کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی راہ پر ڈالتے ہوئے 13 سال سے جاری اقتصادی پابندیوں کو باضابطہ طور پر اٹھانے کا تاریخی فیصلہ کرلیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو کے مطابق، شام کو 180 دن کی معطلی کے بعد یہ پابندیاں مکمل طور پر ختم کردی گئی ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ ’’شام کو ایک مستحکم اور خوشحال ملک بننے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔ ہمارے یہ اقدامات شامی عوام کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔‘‘

یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں ہونے والے سرمایہ کاری فورم میں کیے گئے اعلان کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد شام پر پابندیاں اٹھانے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہم شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک نئی شروعات کے لیے ہم نے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ ’’شامی عوام اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ملک کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘

اس فیصلے کے بعد ایک اور تاریخی واقعہ اس وقت پیش آیا جب شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے سعودی عرب میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ یہ 25 سال بعد شام اور امریکا کے سربراہان مملکت کی پہلی براہ راست ملاقات تھی، جو خطے میں نئے سیاسی دور کا اشارہ دے رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ قدم نہ صرف شام بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ شام پر پابندیوں کے خاتمے سے نہ صرف شامی معیشت کو فروغ ملے گا، بلکہ یہ خطے میں امن اور استحکام کے امکانات کو بھی تقویت دے گا۔ تاہم، کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ شام میں اب بھی بہت سے چیلنجز موجود ہیں جن پر قابو پانا ہوگا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو طاقتور بنانے کا کریڈٹ خود کو دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو طاقتور بنانے کا کریڈٹ خود کو دے دیا۔

’ ویسٹ پوائنٹ کیڈٹس ‘ کے کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہماری فوج دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور فوج ہے، فوج کو دوبارہ منظم کریں گےاور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے، امریکا کا سہنری دور واپس لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 175 ارب ڈالرز کے ‘گولڈن ڈوم’ دفاعی منصوبے کا اعلان کردیا، یہ منصوبہ مختلف کیوں ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کا قطر، سعودی عرب اور یواے ای کا دورہ شاندار رہا، انہوں نے کہا کہ تینوں ملکوں  کے رہنما بہترین ہیں،ان سے اچھی ملاقات رہی۔

امریکی صدر نے ویسٹ پوائنٹ کیڈٹس کو کہا کہ چند لمحوں میں، آپ انسانی تاریخ کی سب سے باوقار اور معروف فوجی اکیڈمی کے گریجویٹ بن جائیں گے اور آپ دنیا کی سب سے  طاقتور فوج کے افسران بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم جلد پاکستان کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ کرنے جارہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہا ’میں جانتا ہوں کیونکہ میں نے اس فوج کو دوبارہ تعمیر کیا، میں نے اپنے پہلے دور حکومت میں فوج کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر انداز میں ازسر نو تعمیر کیا ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک کیڈٹ ’کرس ورڈوگو ’کو اسٹیج پر بلایا، اور بتایا کہ اس  نوجوان نے جنوری کی ایک سخت سرد رات میں 18.5 میل طویل مارچ صرف 2 گھنٹے 30 منٹ میں مکمل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکی صدر امریکی فوج ڈونلڈ ٹرمپ کیڈیٹس

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو طاقتور بنانے کا کریڈٹ خود کو دیدیا
  • ٹرمپ سے امید لگانے والے جان لیں کہ یہ جھوٹ اور فراڈ ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم
  • امریکی وزارت خزانہ کا شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
  • امریکہ کی نئی پابندیاں سفارتکاری میں غیرسنجیدگی کی علامت ہیں، اسماعیل بقائی
  • پابندیاں نرم کرنے کا شکریہ؛ شامی جوڑے نے بیٹے کا نام ٹرمپ رکھ دیا
  • پابندیاں نرم کرنے پر شامی جوڑے نے اپنے بچے کا نام ٹرمپ رکھ دیا
  • شامی جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بچے نام ’ٹرمپ‘ رکھ دیا
  • شام میں والدین نے نومولود بچے کا نام’ٹرمپ‘ رکھ دیا
  • پابندیوں میں نرمی ،شام میں والدین نے نومولود کا نام ’ٹرمپ‘ رکھ دیا