10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
فائل فوٹوز
وزیراعظم شہباز شریف بانی (پی ٹی آئی) کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیولنک کے ذریعے لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کے دوران شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ آپ نے دعوے میں اخبارات کو فریق نہیں بنایا اور نہ ہی لیگل نوٹس دیا، کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اخبارات کو بیان جاری نہیں کیا تھا۔
شہزاد اکبر نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بریت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
اس پر شہباز شریف نے کہا کہ 28 اپریل 2017 کو بانی پی ٹی آئی نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا، اگلے دن اخبارات میں اس کی خبر شائع ہوئی۔
وکیل نے جب شہباز شریف سے یہ پوچھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ کیا ہوا تھا؟ تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ پاناما کیس ان کے خلاف نہیں تھا اس لیے فیصلے کا علم نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے پوچھا کہ پاناما کیس میں فریق کون تھے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ وہ فریق نہیں تھے مگر یہ سب ریکارڈ کا حصہ ہے۔
کیس کی مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کردی گئی۔
سماعت کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جج صاحب آپ سمیت کمرۂ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو۔
وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ بہت خوشی کی بات ہے، ساری قوم کی فتح ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی شہباز شریف نے
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔