پنجاب میں بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہور: لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اپرمال میں 2، لکشمی چوک، مغلپورہ، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوگئی جبکہ سہ پہر 5:08 سے شروع ہونے والی بارش اوسطا 0.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح جیل روڈ، ایئر پورٹ ،گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں ہلکی بارش جبکہ پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن ،سمن آباد اور جوہر ٹاؤن میں شدید بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، تیز آندھی اور بارش کے باعث این ٹی ڈی سی 220 کے وی بند روڈ، غازی اور کوٹ لکھپت سمیت لیسکو کے 60 سے زائد گرڈ سٹیشن ٹرپ کرنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہی۔
قبل ازیں آندھی کے باعث چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، موسم کی خرابی اور آندھی کے بعد میٹرو اورنج لائن ٹرین بند اور سٹیشنز خالی کروا لیے گئے۔
اسی طرح رائیونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب تیز آندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 25 سالہ عثمان اور 20 سالہ حسنین شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اٹک
اٹک میں آندھی و طوفان کے باعث آندھی و طوفان کے باعث کچے مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے تین خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ میں دیواریں اور سائن بورڈ گرنے سے خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ دھلے میں مسجد کی دیوار گرنے سے قمر ،عبداللہ اور ریحان ، سیٹلائیٹ ٹاؤن مارکیٹ میں سائن بورڈ گرنے سے دو خواتین ، بٹرانوالی میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد، جنڈیالہ ڈھاب والا میں درخت گرنے عرفان نامی شخض زخمی ہو گیا۔
سرگودھا
پنجاب کے شہر سرگودھا میں اور گرد نواح میں ہونی والی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کا نظام معطل ہو گیا۔
جہلم
جہلم میں تیز اندھی کے باعث دیواریں اور درخت گرنے سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور10سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گل افشاں کالونی میں درخت کے نیچے دب کر نوجوان، ویسٹ کالونی میں چھت گرنے سے خاتون، ڈھوک وہاب دین میں دیوار گرنے سے ہوٹل کا ویٹر جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب دینہ میں مویشی منڈی کے قریب دیوار گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہوئے، پنڈدادن خان میں مکان کی چھت گر نے سے چار افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے جبکہ متعدد گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پلیٹیں، ہورڈنگ بورڈ گرنے اور شہریوں کی گاڑیوں موٹرسائیکلز کے نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیرآباد
وزیر آباد میں طوفان کے باعث درخت، دیواریں اور بجلی کے کھمبے گرنے کے واقعات سامنے آئے، محلہ شیرو میں طوفان کے باعث بجلی کا کھمبا کار اور پک اپ پر گر گیا جبکہ ہائی وولٹیج تاریں ٹوٹ گئی۔
اسی طرح مختلف علاقوں میں درخت گر گئے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے جبکہ بلوچی گلہ میں مسجد سے متصل دیوار گر نے سے راہ گیر بال بال بچ گیا۔
علاوہ ازیں چونیاں، پیر محل اور اطراف کے علاقوں میں تیز اندھی اور بارش سے واپڈا کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں اندھیرے کا راج رہا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زخمی ہو
پڑھیں:
ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع
آج بروز جمعہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے جس کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہے گا جبکہ بالائی علاقوں (وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے تاہم شام یا رات کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہےگا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں