وزیرِاعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا اپوزیشن لیڈر عباداللّٰہ کو 1 ارب ہرجانے کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی عباد اللّٰہ—فائل فوٹوز
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی عباد اللّٰہ کو 1 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کسی نے گرفتار نہیں کیا، پوچھتا ہوں چھٹی کےدن اجلاس بلوانے کا کیا مقصد ہے۔
نوٹس کے مطابق عباداللّٰہ نے بیان دیا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کوہستان اسکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عباداللّٰہ کے بیان سے وزیرِ اعلیٰ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ قانونی نوٹس علی عظیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے عباداللّٰہ کو بھیجا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور اپوزیشن لیڈر قانونی نوٹس
پڑھیں:
آل پارٹیز بلانے کا فیصلہ، دہشتگردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل ناگزیرہے، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز خصوصاً امن و امان کے مسائل سے نمٹنے کے لیے وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سیاست سے بالاتر ہو کر ایک مؤثر اور مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:عدلیہ کو ہتھکڑیاں لگ چکی ہیں، علی امین گنڈا پور
یہ بات انہوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی کی صورتحال پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے متعلقہ اراکین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف تمام مکاتبِ فکر اور عوام کی مشاورت سے ایک متفقہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ایک حکومتی نمائندہ وفد بھی تشکیل دیا جائے گا جو مختلف علاقوں کا دورہ کر کے عوامی تجاویز اکٹھی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بطور وزیر اعلیٰ کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کرسکتا ہوں ، علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے تاکہ قومی یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے باہم یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے طے شدہ حکمت عملی کو عملی جامہ پہنائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ضم شدہ اضلاع کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرنے کی ہدایت کی۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پائیدار امن صرف اجتماعی مشاورت، نتیجہ خیز اقدامات اور متفقہ فیصلوں سے ہی ممکن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل پارٹیز کانفرنس علی امین گنڈاپور