550 اسکیمیں مکمل ہو چکیں، اگلے سال 600 سے زائد مکمل ہونگی: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی خان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔
پشاور سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں رواں مالی سال کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے گی، ترقیاتی فنڈ کا بڑا حصہ جاری منصوبوں کے لیے مختص ہو گا۔
انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ 550 اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں، اگلے سال 600 سے زائد اسکیمیں مکمل ہوں گی، انڈومنٹ فنڈ میں 150 ارب روپے ہیں، صحت و تعلیم ہماری ترجیح ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ ضرورت کے مطابق کرائے کی عمارتوں میں تعلیمی ادارے قائم ہوں گے، مراکزِ صحت میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا
—فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔
اس موقع پر صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آپ روز اڈیالہ جیل آرہے ہیں، کیا پارٹی پر سوشل میڈیا کا دباؤ ہے؟
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پریشر لینے والوں میں نہیں ہوں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ تمہاری بھول ہے کہ میں پریشر لیتا ہوں، میں دباؤ قبول نہیں کرتا۔