میئر کراچی نے ترقیاتی منصوبوں کی ڈیجیٹلائزیشن کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
میئر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت دی کہ تمام جاری منصوبوں کو گوگل میپ پر اپڈیٹ کیا جائے تاکہ شہری باخبر رہیں، ٹریفک کے مسائل سے بچ سکیں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش رفت کا مشاہدہ کر سکیں۔ انہوں نے اسکیموں کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ تاخیر کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی، مرتضیٰ وہاب نے جاری ترقیاتی اسکیموں کی شفافیت اور عوامی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں ڈیجیٹل نقشے پر لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ میئر آفس میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا کیونکہ مالی سال اپنے اختتام کے قریب ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 219 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ مزید اسکیمیں 30 جون سے پہلے مکمل کی جائیں گی، تقریباً 2.
میئر کراچی نے ہدایت دی کہ تمام جاری منصوبوں کو گوگل میپ پر اپڈیٹ کیا جائے تاکہ شہری باخبر رہیں، ٹریفک کے مسائل سے بچ سکیں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش رفت کا مشاہدہ کر سکیں۔ انہوں نے اسکیموں کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ تاخیر کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر ایس ایم افضال زیدی، فنانشل ایڈوائزر گلزار آبڑو، ڈی جی پارکس اخلاق یوسف زئی، ڈائریکٹر میڈیا دانیال سیال اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی منصوبے کے تعمیراتی کاموںمیں سست روی کی وجہ سے سڑک کی بندش اور دھول و آلودگی کے باعث شہریوںکو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-34