بلوچستان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر صحافی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے آوران میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر مقامی صحافی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق صحافی لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے۔ مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور قانونی کارروائی کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کردیا۔
پولیس نے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
دوسری جانب مستونگ کے مقام پر کوئٹہ ،کراچی قومی شاہراہ کو مظاہرین نے احتجاجا ً بلاک کردیا جس کی وجہ سے اہم شاہرہ پر سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسلح افراد
پڑھیں:
نصیرآباد میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں ہائی وے پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے ربیع قدیر کوٹ کے قریب ہائی وے پولیس کی گاڑی پر دھماکہ ہوا دھماکے سے تین اہلکار سب انسپیکٹر غلام مرتضی منگی، کانسٹبل نیک محمد بگٹی اور کانسٹیبل ہارون زخمی ہوگئے۔
دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ہوا، زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر سیول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا