وفاقی حکومت نے اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
وفاقی حکومت نے اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے مصنوعی ذہانت کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔ اس بات کی تصدیق چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کی اور بتایا کہ وفاقی حکومت اے آئی نصاب پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی کہتا تھا ٹیکنالوجی میں انڈیا بہت آگے ہے مگر پاک بھارت جنگ میں دنیا نے ہمارے نوجوانوں کا ٹیلنٹ دیکھا۔رانا مشہود نے کہا کہ خاص طور پر پاک فضائیہ اور بہادر افواج نے بھارت کو کرارا جواب دیا، اگر ٹیکنالوجی میں آگے نہ ہوتے تو بھارت پاکستان کے خلاف غزہ ماڈل لیکر آیا تھا مگر ایئر وار فیئر میں انڈیا کے جہاز بلائینڈ ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وہی جہاز گرائے جنہوں نے پے لوڈ پھینکا ورنہ ہم 35 جہاز گرا سکتے تھے۔ رانا مشہود نے کہا کہ اب کنونشنل وار نہیں ہو گی بلکہ ٹیکنالوجی کے میدان میں ہوگی، بھارت پاکستان کی برتری کی وجہ سے پیچھے ہوا ہے۔چیئرمین یوتھ پروگرام نے کہا کہ اگر بھارت کو ٹیکنالوجی کی مار نہ مارتے تو پاکستان کے حالات کچھ اور ہوتے مگر ہم نے ایسی مار ماری جسے دنیا یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دو قومی نظریہ بھلانے کی کوشش کی گئی مگر قوم متحد ہو گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ عمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں، سلمان اکرم راجا جناح ہا ئو س حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنما ئو ں اورکارکنوں پر فرد جرم عائد اسنوکر میں پاکستان کی تاریخی فتح، بڑے ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹادی بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ پچیس کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت پر کام
پڑھیں:
گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
پاک فوج کی کاوشوں سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا ایک بے مثال تعلیمی ادارہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی خطے میں ترقی، تعلیم اور ہنرمندی کی علامت بن چکا ہے۔
یہ ادارہ 2005 سے گوادر اور مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا لوہا منوا سکیں۔
کمانڈر گوادر ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے عزم اور قابلیت کو سراہا۔ اس موقع پر کمانڈر گوادر ڈویژن نے کہا کہ یہاں کے طلبہ بین الاقوامی معیار کی تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے تابناک مستقبل کے معمار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کردار وطن کی تعمیر و ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ محنت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔
کمانڈر گوادر ڈویژن نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنی صلاحیتیں علم و تحقیق کے فروغ میں صرف کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اُن باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے جو اپنی کامیابی کے ساتھ وطن کی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاک فوج کے اُس عزم و وژن کا مظہر ہے جو بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔