قابض اسرائیلی فوج نے اپنی تمام ''انفنٹری'' و ''آرمرڈ'' بریگیڈز غزہ میں گھسا دیئے!
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
قابض و سفاک اسرائیلی فوج نے حماس پر دباؤ ڈالنے اور اس فلسطینی مزاحمتی تحریک کو ''قیدیوں کے تبادلے'' یا ''جنگ بندی کے معاہدے'' کیلئے ''اپنی شرائط تسلیم کرنے پر مجبور کرنے'' کیخاطر اپنی تمام پیدل و بکتربند بریگیڈز کو غزہ کی پٹی میں تعینات کرنیکا اعلان کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کی سرکاری ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے اپنی تمام ''پیادہ فوج'' اور ''بکتر بند یونٹس'' کو غزہ کی پٹی میں توسیع شدہ ''زمینی آپریشن'' کے تحت غزہ میں تعینات کر دیا ہے! اسرائیلی ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن کارپوریشن نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنی کمبیٹ فورسز کی تعیناتی کا دائرہ کار مسلسل بڑھا رہی ہے، جبکہ چھاتہ بردار بریگیڈ، 98ویں ڈویژن کی کمان میں خان یونس پر حملے کی تیاری کے لئے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والا اسرائیلی فوج کا آخری گروپ تھا۔ صہیونی میڈیا کے مطابق، غاصب صیہونی رژیم کی تمام انفنٹری اور بکتر بند بریگیڈز بشمول گولانی، گفعاتی، ناحال، کفیر، پیرا ٹروپر، کمانڈو بریگیڈ، بریگیڈ 7، بریگیڈ 188، بریگیڈ 401، ماسوائے چند ایک ریزرو بریگیڈز کے، سب کی سب غزہ کی پٹی میں موجود ہیں۔ اسرائیل ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن نے اپنی رپورٹ کے آخر میں مزید کہا کہ جاری آپریشن اس مرحلے پر 2 اہم ایکسز پر مرکوز ہے، یعنی غزہ کی پٹی کے شمالی علاقہ جات اور خان یونس کا علاقہ!
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج
پڑھیں:
مخصوص نشستوں کی تقسیم کا معاملہ، الیکشن کمیشن کیس پر سماعت 14جولائی کو کرے گا
الیکشن کمیشن آف پاکستان مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے کیس پر سماعت 14 جولائی کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے کازلسٹ جاری کر دی، الیکشن کمیشن نے 5 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے کیس پر سماعت 14 جولائی کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے کازلسٹ جاری کر دی، الیکشن کمیشن نے 5 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین، پی پی پی پارلیمنٹیرین، اے این پی اور جے یو آئی کو نوٹس جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن نے مذکورہ جماعتوں کے 71 امیدواروں کو بھی اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔