فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رکن نے اعلان کیا ہے کہ بعض شائع شدہ خبروں کے برعکس، حماس نے غزہ کی پٹی میں ''مزاحمت کو غیر مسلح'' کرنیکے بارے سعودی عرب یا فرانس کیساتھ کوئی بات چیت نہیں کی! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک مرکزی رہنما نے تاکید کی ہے کہ حماس کا سعودی یا فرانسیسی حکام کے ساتھ ''اس مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنے اور اسے محض سیاسی جماعت میں تبدیل کر دینے کے فرانسیسی-سعودی منصوبے'' کے بارے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ قطری اخبار العربی الجدید کےساتھ گفتگو میں حماس کے مرکزی رہنما نے تاکید کی کہ مزاحمتی ہتھیاروں کا مسئلہ ''ناقابلِ گفت و شنید'' ہے اور یہ نہ صرف حماس کا موقف ہے بلکہ غزہ کی پٹی کے تمام مزاحمتی گروہوں کا بھی اس پر مکمل اتفاق ہے۔

حماس کے مرکزی رہنما نے واضح کیا کہ غزہ کے خلاف جاری صیہونی جارحیت کو روکنے کے لئے قابض اسرائیلی رژیم کو مجبور کئے یا غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچانے کے لئے غاصب اسرائیلی رژیم پر دباؤ ڈالے بغیر ''غزہ کو غیر مسلح'' کرنے کے مقصد سے اس جانب انجام پانے والی کوئی بھی کوشش صرف اور صرف ''نیتن یاہو کابینہ کی خدمت'' ہی ہو گی، جو جاری انسانیت سوز جنگ اور بچوں کی وسیع ہلاکتوں کے دل دہلا دینے والے رقت آمیز مناظر کی وجہ سے بین الاقوامی دباؤ کا نشانہ بن چکی ہے! حماس کے رہنما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمت ایک ''قانونی حق'' ہے کہ جس کی، تمام بین الاقوامی قوانین و چارٹرز کی جانب سے،  ناجائز قبضے کا شکار لوگوں کو مکمل ضمانت فراہم کی جاتی ہے!!

حماس کے سینئر رکن نے قاہرہ میں العربی الجدید کو مزید بتایا کہ حماس نے مصر میں ثالثوں پر واضح کر دیا ہے کہ اگر ''غزہ میں موجود حماس کی حکومت'' ہی، غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل، غزہ کی تعمیر نو اور جنگ کے خاتمے میں ''واحد رکاوٹ'' ہے تو حماس کا اس معاملے (یعنی غزہ کی پٹی میں اقتدار میں باقی رہنے) پر کوئی اصرار نہیں اور حماس اس مسئلے پر اپنا موقف پہلے ہی شفاف و واضح انداز میں بیان کر چکی ہے۔ فلسطینی مزاحمتی رہنما نے تاکید کی کہ حماس نے عالمی برادری پر اپنی نیک نیتی کو مکمل طور پر ثابت اور اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر کو رہا کرتے ہوئے ''تمام اسرائیلی قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے'' پر اپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کے برعکس، دنیا غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی اور قتل و غارت گری کے اس وسیع حجم کا (شرمناک خاموشی کے ساتھ) مشاہدہ کر رہی ہے۔

حماس کے رہنما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بجائے اس کے کہ عرب و بین الاقوامی ممالک نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں کہ جو ''جنگ بندی معاہدے'' کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے؛ ہم دیکھتے ہیں کہ بعض فریق ''مزاحمت اور غزہ کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے'' کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، البتہ یہ کہہ دینا ضروری ہے کہ جو کچھ نیتن یاہو ''جنگ کے ذریعے'' حاصل نہیں کر پایا، وہ ''مذاکرات کی میز'' پر بھی حاصل نہ کر پائے گا! یہ بیان کرتے ہوئے کہ مزاحمت کے ہاتھ میں ''دباؤ کا فلکرم'' اور ''وننگ کارڈ'' اسرائیلی قیدی اور غزہ کے عوام کی استقامت ہے، حماس کے مرکزی رہنما نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کی قسمت کو اپنے حکمران اتحاد کی بقا کے ساتھ نتھی کر رکھا ہے!

واضح رہے کہ معروف امریکی تجزیاتی ای مجلے بلومبرگ نے جمعرات کے روز باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ فرانس و سعودی عرب ایک ''نئی تجویز'' پر کام کر رہے ہیں کہ جس کا مقصد ''حماس کو غیر مسلح کرنا'' ہے جبکہ سعودی حکام نے اس حوالے سے حماس کے ساتھ براہ راست رابطے بھی قائم کر رکھے ہیں! بلومبرگ نے مزید دعوی کیا تھا کہ ان کوششوں کا مقصد حماس کو ''خالصتاً سیاسی گروہ'' میں تبدیل کرنا ہے تاکہ وہ فلسطین کی مستقبل کی حکمرانی میں ایک ''مخصوص کردار'' ہی ادا کر سکے!

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی میں کو غیر مسلح نیتن یاہو حماس کے کے ساتھ

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم