بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 2.1 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
حکومتِ بنگلہ دیش نے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای)، جو کہ بھارتی وزارتِ دفاع کے ماتحت ایک عوامی شعبے کا ادارہ ہے اور جدید سمندری ٹگ تیار کرتا ہے، کو دیا گیا 2.1 کروڑ ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔
نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ منسوخی اُس حالیہ بھارتی فیصلے کے فوراً بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت بھارت نے بنگلہ دیش کو اپنی اشیا تیسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے فراہم کردہ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، یہ ایک ایسا اقدام جسے ماہرین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کی علامت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمیٹڈ اور بی ایس ای لمیٹڈ کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کے ضوابط 2015 کے تحت جمع کردہ ایک ریگولیٹری انکشاف میں جی آر ایس ای نے تصدیق کی ہے کہ حکومتِ بنگلہ دیش نے وہ آرڈر منسوخ کر دیا ہے، جو اصل میں جولائی 2024 میں دیا گیا تھا۔
یہ منسوخی اُن کئی جغرافیائی سیاسی پیش رفتوں میں ایک اور اضافہ ہے، جو اگست 2024 میں وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش میں سیاسی قیادت کی تبدیلی کے بعد سے سامنے آ رہی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں خاصا تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
ایک بیان میں، جی آر ایس ای نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ بھارتی بحریہ کے لیے نیکسٹ جنریشن کارویٹس (این جی سی) کی تعمیر کے لیے سب سے کم بولی لگانے والا ادارہ بن کر سامنے آیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا دبئی اسلامک بینک کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا اسلامی فنانسنگ معاہدہ پاگیا، دبئی اسلامک بینک سے ایک ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پالیسی بیسڈ فنانسنگ کیلئے جزوی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کے تحت 89 فیصد فنڈز اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔یہ معاہدہ پاکستان کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، معاہدے کیلئے دبئی اسلامک بینک نے اسلامک گلوبل کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کیا۔