سوئی سدرن کی روڈ کٹنگ کی مد میں ملی رقم میں خورد برد کا امکان ہے: ایم کیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
ایم کیو ایم نے روڈ کٹنگ کی مد میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے ڈی سی کراچی شرقی اور اینٹی کرپشن سندھ کو مراسلہ تحریر کیا ہے۔
مراسلے کی کاپی ایس ایس جی سی کے ایم ڈی، چیئرمین انکوائریز اور اینٹی کرپشن سندھ کو بھی ارسال کیا ہے۔
عامر صدیقی نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ روڈکٹنگ کی مد میں موجود رقم کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے، سوئی سدرن کی گیس لائنوں کے لیے روڈ کٹنگ کی گئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ جناح ٹاؤن میں روڈ کٹنگ کی مد میں سوئی گیس کمپنی نے 84 کروڑ روپے کی رقم ادا کی، رقم میں خورد برد کا امکان ہے۔
دریں اثناء رکنِ سندھ اسمبلی عامر صدیقی کے مراسلے پر اینٹی کرپشن سندھ نے ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ کو خط تحریر کیا ہے۔
اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی کو فوری طور پر معاملے کو دیکھنے کو کہا ہے۔
اینٹی کرپشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ روڈ کٹنگ کے بعد سڑکوں کی بحالی کے کام سے متعلق شکایت کو فی الفور دیکھا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کٹنگ کی مد میں اینٹی کرپشن روڈ کٹنگ کی کیا ہے
پڑھیں:
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی تفتان پر کارروائی، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار
کراچی:ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان پر کارروائی کے دوران بدنام زمانہ انسانی اسمگلرکو گرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کی گرفتاری دالبندین شہر سے عمل میں آئی،ملزم کی شناخت افتخار حسین کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ می ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے،ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث رہا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا،اس کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی ایف آئی اے امیگریشن اسٹیمپس لگانے میں ملوث پایا گیا۔
ملزم سے متعدد پاسپورٹس اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے،اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔