گنڈاپور کا اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی عباد اللہ نے ایک بیان دیا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی عباد اللہ نے ایک بیان دیا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں خبر سامنے آئی تھی کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خردبرد اور مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے اور خردبرد کی رقم مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل، پختونخوا کے سرکاری اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کا انکشاف
اسکینڈل کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں سے ایک قرار دیا گیا، 50 کے قریب بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گیے ہیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ضلع کے سرکاری اکاؤنٹس سے تقریباً ایک ہزار جعلی چیکس جاری کیے گئے جبکہ اب تک 50 مشتبہ اکاؤنٹ ہولڈرز کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ شواہد سے بااثر سیاسی اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی شمولیت کے واضح آثار ملے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا اپوزیشن لیڈر ارب روپے اکاو نٹس
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔دوسری کارروائی سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 3خوارج کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خوارج ان علاقوں میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب
مزید :