یورپی ملک مالٹا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لندن(اوصاف نیوز)غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو یورپی ملک مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے اگلے ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیاکہ مالٹا کے وزیر اعظم کی جانب سے یہ اعلان ایک سیاسی تقریب کے دوران کیا گیا، جس میں انہوں نے مقامی اور عالمی معاملات پر بات کی، خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران پر توجہ مرکوز کی۔
مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا کا کہنا تھا کہ انسانیت سوز المیے پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر 20 جون کو ہونے والی اقوام متحدہ کانفرنس کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔
مالٹا پچھلے سال اپریل میں فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کے حق میں سکیورٹی کونسل میں ووٹ دے چکا ہے۔تاہم ابھی تک اس نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا تھا۔
واضح رہے کہ اب تک اقوام متحدہ کے 193 میں سے 147 رکن ممالک فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔گزشتہ برس آرمینیا، سلووینیا، آئرلینڈ، ناروے، اسپین، بہاماس، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، جمیکا اور بارباڈوس بھی ان میں شامل ہوئے۔
تاہم فلسطینی ریاست کو بڑھتی ہوئی بین الاقوامی حمایت کے باوجود امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور جرمنی جیسے کئی بڑے مغربی ممالک نے ابھی تک اسے تسلیم نہیں کیا ہے۔گزشتہ ماہ فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ فرانس آنے والے مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔
بیروٹ ایبٹ آباد، جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،تین افراد زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فلسطینی ریاست کو تسلیم
پڑھیں:
فلسطینی نیشنل اسمبلی کے رکن الشیخ مامون اسعد التمیمی پاکستان پہنچ گئے
---فائل فوٹوفلسطینی نیشنل اسمبلی کے رکن الشیخ مامون اسعد التمیمی دس روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
الشیخ مامون اسعد التمیمی نے پاکستان پہنچنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی محبت پر دل سے شکر گزار ہوں، پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں آکر بڑی مسرت محسوس کر رہا ہوں۔
الشیخ مامون اسعد التمیمی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا اتحاد فلسطین کی آزادی کی کنجی ہے، پاکستان اور فلسطین کا دینی رشتہ ناقابلِ شکست ہے۔
واضح رہے کہ صاحبزادہ الشیخ مامون اسعد التمیمی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔
وہ قبلہ اول بیت المقدس مسجدِ اقصیٰ فلسطین کے سابقہ امام الشیخ اسعد بیوض التمیمیؒ کے صاحبزادے ہیں۔
میمون اسعد تمیمی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہیٰ ظہیر سمیت دیگر مختلف عمائدین اور علمائے کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔