صدر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، ہیلی کاپٹر نے ڈرونز مار گرائے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر پر یوکرین کے ڈرونز نے حملہ کیا، تاہم ہیلی کاپٹر نے فضا میں ہی ڈرونز کو مار گرایا اور صدر کو محفوظ مقام تک پہنچا دیا گیا۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ 20 مئی کو روس کے کرسک ریجن کے دورے کے دوران پیش آیا۔ روسی فضائی دفاعی ڈویژن کے کمانڈر یوری داشکن نے میڈیا کو بتایا کہ صدر پیوٹن کا ہیلی کاپٹر تقریباً حملے کے مرکز میں تھا، مگر اس نے خود دفاعی کارروائی کرتے ہوئے یوکرینی ڈرونز تباہ کر دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی صدارتی ہیلی کاپٹر کرسک کی فضا میں داخل ہوا، ڈرون حملوں کی شدت بڑھ گئی۔ مگر روسی فضائی دفاعی نظام اور پائلٹس نے نہ صرف حملہ ناکام بنایا بلکہ صدر کی پرواز بھی بحفاظت مکمل کرائی۔
کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ تمام فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور یوکرینی حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق، صدر پیوٹن نے دورے کے دوران مقامی رضاکاروں، میونسپل حکام اور عبوری گورنر سے ملاقات کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
لکی مروت: پولیس اسٹیشن پر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، بروقت کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ گمبیلا کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق 10 سے 12 مسلح دہشت گردوں نے تھانے پر مورچہ زن ہو کر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کے چاق و چوبند دستے نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ تھانہ گمبیلا کی نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ دہشت گرد حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ دہشت گردوں کے فرار کے راستوں کی نشاندہی کی جا سکے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے تھانے پر حملے کو ناکام بنانے پر لکی مروت پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور پولیس اہلکاروں کی جرات اور مستعدی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ہر حال میں شہریوں کے تحفظ اور امن دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بنوں، سجاد خان نے بھی پولیس کی مؤثر اور بروقت کارروائی پر جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ ایسے واقعات پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، بلکہ دہشت گردوں کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
ادھر عوامی حلقوں اور مقامی عمائدین نے بھی پولیس کی بہادری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن قائم رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا۔
Post Views: 6