غیر ملکی دورے کے دوران فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ مار دیا ؟ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
غیر ملکی دورے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانئیول میکرون کو مبینہ طور پر ان کی اہلیہ نے تھپڑ ماردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون ویتنام کے دورے پر موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر جب ویتنام پہنچے اور وہ جہاز سے اترنے لگے تو اسی دوران میکرون کی اہلیہ کی جانب سے انہیں تھپڑ مارا گیا اور یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔
French President Emmanuel Macron's office downplayed an incident in which his wife, Brigitte, appeared to push his face away as he arrived in Vietnam to begin a Southeast Asian tour.
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں جہاز سے اترتے ہوئے صدر میکرون نے بازو آگے بڑھایا تو ان کی اہلیہ نے ان کا بازو بھی نہ تھاما۔
#French President Emmanuel #Macron was allegedly hit in the face by his wife, Brigitte Macron, as they exited the plane upon official arrival in #Vietnam on May 25. The incident was captured on camera. pic.twitter.com/w5NyhShpAz
— Shanghai Daily (@shanghaidaily) May 26, 2025میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکام نے پہلے واقعے کی تردید کی لیکن پھر اسے مذاق میں کی گئی حرکت قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق فرانسیسی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ صدارتی محل نے ابتدائی طور پر اس معاملے کی سامنے آنے والی ویڈیو کے اصلی ہونے کی تردید کی اور بعد میں تصدیق کی کہ وہ حقیقی ہے۔
اسکائی نیوز کے مطابق فرانسیسی صدر کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ یہ میاں، بیوی کے درمیان کسی معمولی بات پر "بحث و تکرار " تھی لیکن یہ دونوں کے درمیان ’قربت کا لمحہ‘ تھا۔
ایلیسی پیلس کے عہدیدار نے اس ویڈیو کی تردید کی جس میں 2007 میں شادی کے بندھن میں بننے والے جوڑے کے درمیان لڑائی دکھائی گئی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق فرانسیسی
پڑھیں:
گلوکارہ شکیرا رقص کے دوران اسٹیج پر گر گئیں؛ ویڈیو وائرل
معروف گلوکارہ شکیرا اسٹیج پر لائیو کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گر گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں کنسرٹ کر رہی تھیں۔
شکیرا کی پرفارمنس کے دوران ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو سننے اور دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔
لائیو پرفارمنس کے دوران شکیرا اسٹیج پر پھسل کر گئیں لیکن انھوں نے خود کو سنبھالا اور فوراً ہی اٹھ کھڑی ہوئیں۔
شکیرا نے اسٹیج پر گرنے کے بعد دوبارہ کھڑے ہو کر پرفارمنس کو اس طرح جاری رکھا جیسے کچھ نہ ہوا ہو۔
جیسے ہی شکیرا نے اسٹیج پر اپنی پرفارمنس دوبارہ شروع کی، ہال تالیوں سے گونچ اُٹھا۔ ان کے مداحوں نے گلوکارہ کے پروفیشنل ازم کو سراہا۔