اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں ہراسانی کا سامنا، ویڈیو بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم ’ لو گرو‘ کے پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان پروموشنل ایونٹ میں شرکت کیلئے لندن کے ایلفورڈ ٹاؤن میں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ پہنچی تھیں تاہم اس دوران وہاں موجود سکیورٹی ہجوم کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی جس کے سبب ماہرہ کو کچھ افراد کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/harassment-unfortunate-treatment-of-mahira-khan-in-london-during-the-promotional-event-of-her-film-with-humayun-saeed-mahirakhan-haniaamir-ayezakhanofficialfollow-@msajidk_42.mp4
واقعے کی تفصیلات اس وقت سامنے آئیں جب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ماہرہ خان کو ایک بہت زیادہ ہجوم سے گھرے اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
افسوناک واقعے کے دوران کچھ افراد کی جانب سے ماہرہ کو نامناسب انداز میں چھوا گیا جس پراداکارہ واضح طور پر پریشان اور نالاں دکھائی دیں۔
کروڑوں ڈیجیٹل صارفین کا ڈیٹا چوری، پاکستانیوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ماہرہ خان
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔