حال ہی میں ایک سنگین ڈیٹا لیک سامنے آیا ہے جس میں 184 ملین سے زائد صارفین کے لاگ اِن کریڈینشلز (یوزرنیمز اور پاسورڈز) افشا ہو گئے ہیں۔

یہ معلومات ایک غیر محفوظ اور بغیر پاسورڈ کے Elasticsearch ڈیٹا بیس میں موجود تھیں، جسے سیکیورٹی ریسرچر جیریمیا فاؤلر نے رواں ماہ دریافت کیا۔

متاثرہ پلیٹ فارمز میں ایپل، نیٹ فلکس، پے پال، گوگل، فیس بک، روبلوکس، اسنیپ چیٹ، اور مائیکروسافٹ جیسے دیگر معروف سروسز شامل ہیں۔

لیک کردہ معلومات میں بینک اکاؤنٹس، ہیلتھ پلیٹ فارمز، اور کم از کم 29 ممالک کی سرکاری ای میل ڈومینز (gov.

) سے منسلک اکاؤنٹس کے لاگ اِن ڈیٹیلز بھی شامل oiN جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ڈیٹا ممکنہ طور پر "انفوسٹیلر" مالویئر کے ذریعے جمع کیا گیا ہے جو متاثرہ کمپیوٹرز سے لاگ اِن کریڈینشلز چوری کرتا ہے۔ 

ڈیٹا بیس میں کسی قسم کی شناختی معلومات موجود نہیں تھیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ڈیٹا سائبر کرمنلز یا تحقیقاتی مقاصد کے لیے جمع کیا گیا ہو سکتا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاگ ا ن

پڑھیں:

بھارتی اداکار رونیت رائے نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا

بھارتی اداکار رونیت رائے نے اچانک سوشل میڈیا کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ 60 سالہ اداکار نے ایک جذباتی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز سے وقفہ لے رہے ہیں۔
رونیت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ خود پر توجہ دینا، زندگی میں توازن قائم رکھنا اور تنہائی میں وقت گزارنا چاہتے ہیں، اور اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنا ان کے لیے ضروری ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب سوشل میڈیا دنیا بھر میں اداکاروں اور مداحوں کے درمیان رابطے کا سب سے تیز اور آسان ذریعہ بن چکا ہے۔ رونیت کے مداحوں نے ان کے فیصلے کو احترام کے ساتھ سراہا اور ان کے جلد واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • متھیرا کی ریمپ واک نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
  • شیخ پی ٹی آئی آفیشل سے متعلق غلط بیانی کی گئی، وقاص اکرم کی وضاحت
  • القسام بریگیڈ کے چونکا دینے والے خفیہ نظام کا انکشاف، صیہونی میڈیا اور فوجی حلقوں میں کھلبلی
  • بھارتی اداکار نے جذباتی پوسٹ کر کے اچانک سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
  • ادکارہ فضا علی اور بیٹی کی تصاویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
  • بھارتی اداکار رونیت رائے نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا
  • ہوشیار! سوشل میڈیا اور وٹس ایپ کے ذریعے سرمایہ کاری کے نام پرفراڈ
  • سوشل میڈیا اور وٹس ایپ کے ذریعے سرمایہ کاری اور تجارتی پلیٹ فارمز کے نام پر دھوکا دہی کی نشاندہی