امید ہے عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے، عید سے پہلے کیس فکس ہونے کی امید ہے، ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے تھک گئے، کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا کہ عمران خان نے 2 سال جیل میں کیوں گزارے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنوں کا سوال اٹھانا ٹھیک ہے، ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے بانی پی ٹی آئی نے دو سال جیل میں کیوں گزارے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کیے، ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں، عمران خان کا کہنا ہے اللہ کی عبادت کرتے ہیں اللہ سے مدد مانگتے ہیں، اللہ راستہ نکالے گا، مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کیس فکس ہو جائے گا، 2 سالوں سے ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے تھک گئے، ججز بھی فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر عید سے پہلے امید ہے
پڑھیں:
عمران خان سے بہنوں کی 40 منٹ تک ملاقات، علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے اہم سوال پوچھ لیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، جو قریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کو کس شرط پر رہا کیا جائےگا؟ علیمہ خان نے سوال پوچھ لیا
عمران خان سے ان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین خان نے ملاقات کی۔ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، اور اس دوران عمران خان کی صحت، زیر سماعت اپیلوں اور دیگر امور پر گفت و شنید کی گئی۔
ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب طلب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بتائیں کیا عمران خان 5 جون کو رہا ہورہے ہیں۔
اس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ 5 جون کو ہمارا کیس لگ رہا ہے، جو بوگس ہے اور وہ اس بنیاد پر ختم جائےگا۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ ساتھ رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں ساری زندگی جیل میں رہ لوں گا جھکوں گا نہیں، عمران خان کی پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت
دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کے فوکل پرسن رائے سلمان، وکیل عرفان خان نیازی اور خلیل اعوان نے ملاقات کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بہنوں کی ملاقات بیرسٹر گوہر عظمیٰ خان عمران خان نورین خان وی نیوز