190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
190 ملین پاؤنڈ کے نیب کے مقدمے میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کی معطلی کے لیے دائر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکی ہیں۔ گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس منگل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں.
یاد رہے کہ 15 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔عدالت عالیہ نے سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملین پاؤنڈ اسلام آباد بی بی کی کے لیے
پڑھیں:
عمران خان کے کیسز سننے میں تاخیر پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نےعمران خان کے کیسز سننے میں تاخیر پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر آج بھرپور احتجاج ہوگا، احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سنے جائیں، اس آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے خلاف کیسز کے فیصلوں کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر علی ظفر
انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے، مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں، کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کیسز میں تاخیر کا مقصد عمران خان کو قید رکھنا ہے، عمران خان جعلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں اور ان کی رہائی سے جعلی حکومت اپنا انجام دیکھ رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ بیرسٹر سیف پی ٹی آئی عمران خان