وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، پرتپاک استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز
مہر آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔
پیر کے روز وزیر اعظم شہباز شریف نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی کے ہمراہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے۔مہرآباد ائیر پورٹ تہران پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان میں ایرانی سفیر ، ایران میں پاکستانی سفیر اور دیگر حکام کے ساتھ پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔وزیراعظم ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کیلئے سعد آباد پیلس تہران پہنچیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم اور پاکستانی وفد کی ایرانی صدر اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات ہوگی جبکہ وزیراعظم پاک، بھارت جنگ میں امن کوششوں پر ایرانی صدر اور عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔
شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے جس کے دوران دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی امور پر گفتگو ہوگی۔وزیر اعظم وفد کے ہمراہ ایرانی صدر کے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی سرکاری ذرائع کی مملکت میں شراب کے حوالے سے حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید سعودی سرکاری ذرائع کی مملکت میں شراب کے حوالے سے حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید عمران خان کا انکار مسترد، پولیس کو فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے لداخ میں ماسٹر پلان شروع وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی: ترک صدر محکمہ موسمیات کی کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی جو جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں آزاد کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ سنی اتحادکونسل مخصوص نشتوں کی حقدار نہیں، ججز آئینی بینچCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر ایران
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ مکمل کر کے استنبول سے ایران روانہ
ویب دیسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ مکمل کر کے استنبول سے ایران روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 4 بجے تک تہران پہنچیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
پاکستانی اعلیٰ سطح کا وفد آذربائیجان اور تاجکستان کا بھی دورہ کرے گا۔
وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی 2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ تہران میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کو جوائن کریں گے۔