بانی پی ٹی آئی عمران خان۔ فائل فوٹو

راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی جس میں 6 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، پانی پی ٹی ائی کے وکیل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصر محمود پر جرح مکمل کرلی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کے دن کوئی ملنے نہیں آیا

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 6 گواہوں پر جرح مکمل کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی گئی، آئندہ سماعت پر توشہ خانہ ٹو کیس میں مزید گواہوں کے بیان ریکارڈ کیےجائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بانی پی ٹی آئی جیل میں

پڑھیں:

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت جاری

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے

عدالتی کارروائی براہ راست سپریم کورٹ یوٹیوب چینل پر دکھائی جا رہی ہے، 12 جولائی کے فیصلے سے متاثرہ خواتین کے وکیل مخدوم علی خان  دلائل دے رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کمانڈر ایف سی این اے کا نگر کا دورہ، شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
  • کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی نے فوری سماعت کی درخواست دائر کردی
  • آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
  • خاتونِ خانہ : گھرداری بھی ایک فل ٹائم جاب ہے!
  • اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، 6گواہوں پر جرح مکمل
  • کراچی: 3 خواتین گھر سے 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار
  • لاپتہ عبداللّٰہ عمر کی عدم بازیابی پر اہل خانہ کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے کیس کا جائزہ لینے کا حکم
  • عمر ایوب کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت جاری