قائمہ کمیٹی اجلاس میں تلخ کلامی: چیئرمین پی ٹی اے جرگہ لے کر باچا خان مرکز پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان ایمل ولی خان سے تلخ کلامی پر معذرت کے لیے باچا خان مرکز پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی سے چرس بھرا سیگریٹ مانگ لیا، اجلاس میں جھڑپ
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باقاعدہ جرگہ لے کر باچا خان مرکز پہنچے۔ اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے چیئرمین پی ٹی اے کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ اے این پی سربراہ ایمل ولی خان اور چیئرمین پی ٹی اے کے درمیان سینیٹ کمیٹی اجلاس میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔
اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی خان پر چرس پینے کا الزام لگایا جس پر اے این پی رہنما نے شدید احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں وضاحت مسترد، ایمل ولی نے چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق پیش کردی
ایمل ولی خان کے احتجاج پر بعد ازاں چیئرمین پی ٹی اے کو اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا تھا، اور معذرت بھی کی تھی، تاہم ایمل ولی نے معذرت قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایمل ولی باچا خان مرکز تلخ کلامی چرس سیگریٹ چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایمل ولی باچا خان مرکز تلخ کلامی چرس سیگریٹ چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان وی نیوز چیئرمین پی ٹی اے باچا خان مرکز ایمل ولی خان تلخ کلامی
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔