انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو عسکری ٹاور حملہ سمیت 3 مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں ایک، ایک گواہ کی شہادت قلم بند کرلی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، عدالت نے جیل ٹرائل کے تینوں مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو عسکری ٹاور حملہ سمیت 3 مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں ایک، ایک گواہ کی شہادت قلم بند کرلی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار پیش ہوئے۔ زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری سمیت دیگر نے جیل میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، ملزمان پر گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔ دوسری جانب عدالت نے جیل ٹرائل کے تینوں مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انسداد دہشت گردی عدالت تینوں مقدمات عسکری ٹاور جیل ٹرائل عدالت نے

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک