ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر پر ٹوئٹ کو غلطی قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ جاری تنازعے پرخاموشی توڑ دی اور اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف ٹوئٹ ان کی غلطی تھی۔
اداکارہ نے حال ہی میں احمد بٹ کے پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر وہ غلط تھیں، وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بجائے انہیں فون کرکے شکایت کرتیں تو بہتر تھا۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے بھی سمجھایا کہ وہ ٹوئٹ کرنے کے بجائے خلیل الرحمٰن قمر کو کال کرکے اپنا شکوہ ریکارڈ کرواتیں کہ آپ نے غلط کیا ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس وقت اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور صبح اٹھنے پر انہوں نے خبریں دیکھیں تو انہیں غصہ آگیا۔
واضح رہے کہ مارچ 2020 میں خلیل الرحمن قمر نے ایک ٹی وی شو میں سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا تھا اور ان کے بیان پر ماہرہ خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔
ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے سماجی رہنما ماروی سرمد کے لیے ٹی وی کے پروگرام پر نامناسب زبان استعمال کیے جانے پر ٹویٹ کی تھی۔
ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر عورتوں کی تضحیک کرنے والے شخص کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے کہے گئے الفاظ پر حیران ہیں۔
اداکارہ نے ڈراما نگار کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ وہی شخص ہیں، جنہیں عورتوں کی تضحیک کے بعد ایک کے بعد ایک منصوبہ دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کا یوٹرن، ماہرہ خان کو اپنی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان
بعد ازاں اپریل 2021 میں خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کی جانب سے اپنے خلاف ٹویٹ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ماہرہ خان کی جانب سے ان کے خلاف مئی 2020 میں کی جانے والی ٹویٹ کو ’نامناسب و چونکا دینے‘ والی تھی۔
خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔ خلیل الرحمٰن قمر نے مختلف انٹرویوزمیں ماہرہ خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔
خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ’صدقے تمہارے‘ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کیا جانا گناہ تھا اور وہ اس گناہ پر ہمیشہ ملامت کرتے رہیں گے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خلیل الرحمن قمر لو گرو ماروی سرمد ماہرہ خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خلیل الرحمن قمر لو گرو ماروی سرمد ماہرہ خان خلیل الرحم ن قمر ماہرہ خان نے ماروی سرمد کی جانب سے کے خلاف تھا کہ
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ اور وفاقی وزیر امیر مقام پہنچے۔ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمٰن، کامران مرتضیٰ، مولانا عطاء الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، مرتضیٰ جاوید عباسی اور ہارون محمود بھی تھے۔جیو نیوزکے مطابق اس دوران خیبر پختون خوا میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کے سینیٹ الیکشن پر مشاورت کے ساتھ ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عمران خان کے صاحبزادے پاکستان نہیں جا رہے، صحافی اظہر جاوید کا دعویٰ
مزید :