وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران میں حضرت امام رضاؑ کے روضہ پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی۔
مشہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، صوبہ خراسان کے گورنر جنرل غلام حسین مظفری نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی، مختلف حصے دیکھے، نوافل ادا کئے اور روضہ امام رضا علیہ السلام پر خصوصی دعا کی۔ انہوں نے امن و سلامتی، ترقی و خوشحالی اور خطے میں استحکام کے لئے بھی دعا کی۔
نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ،پولیس اہلکار شہید،وزیر داخلہ کی شدید مذمت
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کا شکریہ کہ انہوں نے پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں، انشاءاللہ پاکستان اور ایران زائرین کی سہولتوں کیلئے مل بیٹھ کر مزید اقدامات کریں گے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: داخلہ محسن نقوی وزیر داخلہ
پڑھیں:
محسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ
ویب ڈیسک:اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔