یوم تکبیر پر تعلیمی اداروں میں چھٹی ہو گی یا نہیں؟وزیراطلاعات پنجاب کااہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم تکبیر پر پنجاب میں تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کااہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ کل یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی،ان کاکہناتھا کہ پنجاب بھر کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں،کل یوم تکبیر کی تقریبات کیلئے مخصوص سکولز 2گھنٹے کھلیں گے۔
اس سےقبل پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پرسکولزکھلے رکھنےکا فیصلہ کیا ہے، 28 مئی کو پنجاب کے تمام سکولزکھلےرہیں گے،محکمہ سکولز ایجوکیشن نےتمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکومراسلہ بھجوا دیا،مارننگ اسمبلی میں سپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائیگا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39روپے 47پیسے مقرر کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یوم تکبیر
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا یوم تکبیرپر تمام سکول کھلے رکھنے کافیصلہ
پنجاب حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر صوبے بھر کے اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مراسلے میں کہاگیا ہے کہ 28 مئی کو تمام سرکاری اسکولوں میں مارننگ اسمبلی کے دوران خصوصی پروگرامز، ملی نغمے، اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے تقریری مقابلے، آرٹ نمائشیں اور ملی نغموں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے، جو ضلعی سطح پر ہوں گے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والے طلبہ کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا، جس سے نہ صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ یوم تکبیر کی اہمیت بھی اجاگر کی جائے گی۔ مزید یہ کہ یوم تکبیر کے خصوصی پروگرامز کے اختتام پر گرمیوں کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔