چین اور افریقہ نے مشترکہ طور پر افریقہ ڈے منایا، چین کی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
چین اور افریقہ نے مشترکہ طور پر افریقہ ڈے منایا، چین کی وزارت خارجہ
بیجنگ () چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں افریقی سفیروں سے ملاقات کی اور افریقہ ڈے منایا۔ چین میں تعینات افریقی ممالک کے دیگر سفیروں نے چین اور افریقہ کی یکجہتی اور مشترکہ خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔
اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی سفیروں سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سفارتکاری کی ترجیح کے طور پر برقرار رکھے گا ، بنیادی مفادات اور خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھے گا اور افریقی ممالک کا سب سے مخلص دوست اور قابل اعتماد شراکت دار بنے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں سال چین افریقہ تعاون پر فورم کے قیام کی 25 ویں سالگرہ ہے اور چین افریقہ تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین افریقہ تعاون پر فورم کے نتائج پر عمل درآمد کے لیے کوآرڈینیٹرز کا وزارتی اجلاس صوبہ حونان میں منعقد ہوگا۔ ہم اس اجلاس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین اور افریقہ کی مشترکہ جدیدکاری کو تیز کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین اور افریقہ
پڑھیں:
فرانس میں پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کا پاسپورٹ ضبطگی کیس: حکم کی عدم تعمیل پر عدالت برہم
فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے۔
عدالت نے ڈی جی یورپ وزارت خارجہ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کرلیا، اس کے علاوہ عدالت نے تفصیلی رپورٹ بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ سیکریٹری خارجہ اور سیکرہٹری دفاع کےبیان حلفی بھی طلب کئے جائیں، کسی کو عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
عدالت نے پاسپورٹ واپس نہ کرنے پر سیکرٹری خارجہ کوعدالت بلانے کا عندیہ دے رکھاہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل ہاشا عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نوید نامی اکاونٹ افسر نے پاسپورٹ وزارت خارجہ کے سپرد نہیں کیا۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی، درخواست گزار نوید کےوکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دئیے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی میں آڈٹ اور اکاونٹ افسر تھا، درخواست گزار کو اتھارٹی کے غیر قانونی احکامات تسلیم نہ کرنےپرنوکری سے برطرف کردیا، عدالتی حکم پر وفاقی وزارت دفاع کو ذاتی پاسپورٹ واپس کیا۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ موقف عدالت نے وفاقی وزارت دفاع کو درخواست گزار کاپاسپورٹ واپس کرنے کاحکم دیا، عدالتی احکامات کےبرعکس اب پاسپورٹ واپس نہ کرکے توہین عدالت کی جارہی ہے، عدالت وفاقی سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔