دشمن کو میدان جنگ، سیاست اور خارجہ سمیت ہر محاذ پر شکست دی، سابق فوجی افسران
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
پاک فوج کے سابق افسران نے اپنی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی اور قوم کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کو میدان جنگ، سیاست اور خارجہ سمیت ہر محاذ پر شکست دی اور دنیا کو بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے جنگ کیسے لڑی جاتی ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے افسران کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دشمن بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، پوری قوم سپہ سالار کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے، انہوں نے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک نیوی نے اپنے پانیوں کا دفاع کیا اور سمندر کو کھلا رکھا، دشمن نے حملہ کیا تو فوج نے قوم ملک کی لاج رکھی، سابق تمام فوجی افسران افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، ترکی اور آذربائیجان نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔
ایکس سروس مین سوسائٹی کے اراکین نے بتایا کہ ہماری ٹیکنالوجی نے بھارت کو شکست فاش دی، فیلڈ مارشل صرف جنرل نہیں درد مند شخصیت ہیں، شہدا کے گھر جاتے ہیں اور افسران کی تربیت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اپنی لیڈر شپ خصوصاً ملٹری لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے دلوں اور خون میں پاکستان ہے۔
سابق فوجی افسران نے کہا کہ دشمن کافی عرصے سے پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا تھا، فیلڈ مارشل کو آئی ایس آئی، ایم آئی کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ترکی، چین، سعودی عرب اور آذربائیجان حکومت اور قیادت کے بھی شکر گزار ہیں۔
ایکس سروس مین کے اراکین نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے اپنی بہترین حکمت سے جنگ لڑی اور جیتی، آج پاکستان معتبر ریاستوں میں شامل ہوچکا ہے، دشمن نے حملہ کیا تو فیلڈ مارشل کی تیاری نے قوم کی بھرپور لاج رکھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایکس سروس مین فیلڈ مارشل نے کہا کہ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔