گھرمیں بحری جہاز گھس آیا لیکن مالک بے خبر سوتا رہا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
گھروں میں گاڑیاں گھس آںے والے واقعات تو ہو ہی جاتے ہیں لیکن ناروے میں ایک شخص کے گھر کے باغ میں پورا کا پورا بحری جہاز ہی گھس گیا اور اس سے بھی مزے کی بات یہ ہے کہ اس دوران مالک گہری نیند کے مزے لیتا رہا اور پڑوسیوں کے جگانے پر ہی مشکل سے جاگا۔
یہ بھی پڑھیے: میکسیکن بحری جہاز نیویارک کے تاریخی بروکلین پل سے ٹکرا گیا، 19 افراد زخمی
یہ واقعہ ٹرانڈہیم میں ایک رہائشی جوہن ہیلبرگ کے گھر میں پیش آیا تاہم اس وقت وہ اتنی گہری نیند میں تھے کہ انہیں اپنے باغ میں جہاز گھس آنے کا پتا ہی نہیں چلا۔
135 میٹر لمبا ایک مال بردار جہاز جوہن کے گھر کے سامنے والے گارڈن سے آ ٹکرایا جس سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر وہ اپنے کمرے میں سو رہے تھے۔
اتنا بڑا معاملہ ہوگیا لیکن جوہن کی آنکھ نہیں کھلی تاہم انہیں اس کا اس وقت پتا چلا جب ان کا ایک پڑوسی ان کی خیریت دریافت کرنے بھاگا بھاگا ان کے گھر چلا آیا۔
جوہن نے کہا کہ دروازے کی گھنٹی ایسے وقت بجی جس وقت مجھے دروازہ کھولنا سخت ناپسند ہوتا ہے۔
مزید پڑھیے: وہ کون سا شہر ہے جہاں اونچی ہیل پہننے کے لیے پرمٹ لینا پڑتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ میں تو دروازہ کھولے بغیر دوبارہ نیند کی آغوش میں چلا جاتا لیکن گھنٹی متواتر بجائی جا رہی تھی اس لیے نہ چاہتے ہوئے بھی مجھے اٹھ کر دروازے پر جانا پڑا۔
جوہن نے کہا کہ وہاں ایک لڑکا کھڑا تھا جس کو میں اچھی طرح جانتا تھا جو مجھے دیکھتے ہی حیرت سے بول پڑا کہ آپ نے وہ جہاز نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے جب کھڑکی میں جاکر دیکھا تو حیران رہ گیا کہ ایک بحری جہاز میرے گھر میں گھسا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: اپنے پیاروں کا بدلہ لینے کے لیے خاتون نے 40 گینگسٹرز کیسے قتل کیے؟
مقامی پولیس کے راجر گسٹافسن نے بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں لگتا کہ جہاز چلانے والا نشے میں یہ حرکت کر بیٹھا ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بحری جہاز بحری جہاز گھر میں ناروے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بحری جہاز بحری جہاز گھر میں ناروے بحری جہاز نے کہا کہ کے گھر
پڑھیں:
چار جنرل نشستوں پر ظہیر عباس بانی سے نام لے آئے تھے، سلمان اکرم
فائل فوٹو۔تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہمیں گزشتہ ہفتے ظہیر عباس نے بانی کی لسٹ دی تھی، اگر ابھی بہنوں کی ملاقات ہوتی ہے تو واضح ہو جائے گا لسٹ بانی نے دی ہے۔
راولپنڈی میں گورکھ پور ناکہ کے قریب گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ظہیر عباس غلط بیانی سے کام لیں گے، بہرحال آج بات واضح ہوجائے گی، معاملہ صرف پانچویں نشست کا تھا۔
انھوں نے کہا کہ چار جنرل نشستوں پر ظہیر عباس بانی پی ٹی آئی سے نام لے آئے تھے، پارٹی میں مکالمہ تھا کہ پانچویں نشست پر ورکر ہونا چاہیے، باقی تمام پارٹیوں میں ارب پتیوں کو ٹکٹس دیے گئے لیکن سب خاموش ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امید وار اعظم سواتی کامیاب ہوگئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی ف کے امید وار دلاور خان کامیاب ہوئے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کوئی فرد واحد ہماری پارٹی کے اندر فیصلہ نہیں کرتا، علی امین تک بات پہنچائی گئی لیکن کیا دباؤ تھا اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا، حکومت سے بات کرنا اور بات ہے ایسا نہیں کہ ہم حکومت سے بات نہیں کرتے۔
انھوں نے کہا ہم نے حکومت سے بات کی، 2025 میں بیٹھے لیکن وہ مجبور تھے ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں، وہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات تک نہیں کرواسکتے۔