مسقط پہنچنے پر ایرانی صدر کو 21 توپوں کی سلامی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
عمان کے "قصر العلم" پہنچنے پر سلطان "هیثم بن طارق آل سعید" نے باضابطہ طور پر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" عمان کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے لئے "مسقط" پہنچے۔ جہاں دفاعی امور میں عمانی وزیر اعظم کے نائب "شهاب بن طارق آل سعید" اور وزیر خارجہ "بدر بن حمد البوسعیدی" نے اُن کا استقبال کیا۔ عمان کے "قصر العلم" پہنچنے پر سلطان "هیثم بن طارق آل سعید" نے باضابطہ طور پر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور عمان کے حکومتی عہدیداروں سے تعارف کروایا گیا۔ اس استقبالیہ تقریب میں ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمان کے
پڑھیں:
ایران اور امریکا کے درمیان خفیہ ایٹمی مذاکرات، عمان میں اہم پیش رفت
مسقط : ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے، جہاں وہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری ایٹمی مذاکرات میں پیش رفت کے لیے عمان کی ثالثی پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
روانگی سے قبل اپنے خطاب میں صدر پہزشکیان نے کہا کہ ان کا مقصد خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی اور ایران کی جانب سے امریکا سے بات چیت میں عمان کی مدد کو سراہا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ براہِ راست جوہری مذاکرات سے متعلق ہے۔ خیال رہے کہ اپریل 2025 سے اب تک عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے درمیان پانچ خفیہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
جمعے کو روم میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے نتائج تو سامنے نہیں آئے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے "بہت اچھی بات چیت" قرار دیا اور کہا کہ اگلے دو دن میں بڑی خبر آ سکتی ہے۔
ایران پر ایٹمی ہتھیار بنانے کا الزام ہے جسے تہران سختی سے مسترد کرتا ہے، جبکہ امریکا ان پروگرامز کو روکنے اور پابندیوں میں نرمی کے ممکنہ معاہدے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔
صدر پہزشکیان کے دورے سے قبل ایران کے مرکزی بینک کے گورنر بھی عمان پہنچے، جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بینکاری اور تجارتی تعاون پر بات چیت کی۔