ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دینگے، شیخ احمد ترابی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلامی تحریک سکرود کے جنرل سیکرٹری نے ایک بیان میں کہا کہ بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز، تمام مکاتب کے علماء کرام، وکلاء برادری اور انجمن امامیہ بلتستان نے لینڈ ریفام بل کے حوالے سے جو مسودہ تیار کر کے صوبائی حکومت کے حوالے کیا تھا اس کے علاؤہ دوسرا کوئی بل منظور نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک سکردو کے جنرل سیکرٹری شیخ احمد ترابی نے کہا ہے کہ بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز، تمام مکاتب کے علماء کرام، وکلاء برادری اور انجمن امامیہ بلتستان نے لینڈ ریفام بل کے حوالے سے جو مسودہ تیار کر کے صوبائی حکومت کے حوالے کیا تھا اس کے علاؤہ دوسرا کوئی بل منظور نہیں، ایک انچ کسی کو دینے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔پہاڑ کی چوٹی سے لیکر دریا کی تہہ تک گلگت بلتستان کے عوام کی ملکیت ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کی رو سے اگر ہم پہاڑ دریا کے مالک بن چکے ہیں تو دنیور میں دس سال پہلے سرکار کو بارہ سو کنال زمین میڈکل کالج بنانے کے لئے دی تھی مگر اس زمین پر میڈکل کالج نہیں بنا ہے، لہذا اگر وہ واپس عوام کو مل جائے تو ہم کامیاب ہیں۔ مقپون داس واپس عوام کو مل جائے تو ہم کامیاب ہیں، اس طرح سٹی پارک سکردو، اولڈینگ ننگ ژھوق اور گمبہ گرونگ کی ملکیت ہے۔ 40 سال کی لیز پر سرکار کو دیا ہوا تھا وہ چالیس سال کی مدت بھی پوری ہو گئی ہے، لہذا وہ بھی الڈینگ ننگ ژھوق اور گمبہ گڑونگ کو واپس مل جائے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنی زمین، پہاڑ، دریاؤں کے مالک بن گئے ہیں۔ ورنہ بل ڈرامے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے حوالے
پڑھیں:
اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو پاکستان کی زمین قبول نہیں کریگی، شاداب نقشبندی
ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ابراہم اکارڈ کے نام سے امریکہ اور اسرائیل ڈرامہ بازی اور جھانسہ دینے کی فنکاری کررہے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے اور ابراہم اکارڈ کا جھانسہ دے کر فلسطینیوں کی آزادی سلب اور اسرائیل کو منوانے کی سازش رچائی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی حق خود ارادیت آزاد فلسطین میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گئی، اسرائیل ناجائز ریاست ہے اس کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا، ابراہم معاہدہ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور امن کے جھانسے کی آڑ میں فلسطینیوں کی آزادی چھیننے کے سوا کچھ نہیں ہے، اسرائیل کو پاکستان کے عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے، اسرائیل کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے سازشوں سے باز آجائیں، اسرائیل سے تانے بانے جوڑنے والے فلسطین اور کشمیر کاز کے دشمن گردانے جائیں گے، قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا، قائداعظم کا یہ فیصلہ نظریاتی اور اسلامی روح کے تحت تھا، فلسطینیوں کی آزادی ان کا مقدر ہے، اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو پاکستان کی زمین قبول نہیں کریگی، اسرائیل کا خاتمہ ہوکر رہے گا، ابراہم اکارڈ فلسطینیوں کی آزادی میں رکاوٹ اور اسرائیل کو تسلیم کرانے کا جھانسہ ہے، امریکا اسرائیل کے غاصبانہ و جابرانہ تسلط کو تسلیم کرانے کیلئے مسلم ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے اور آسان شرائط پر قرضوں کا لالچ دے رہا ہے، اسرائیل کی حیثیت کمزور ہوچکی فلسطین کے عوام اپنے حقوق اور آزاد فلسطین کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، نیتن یاہو کو گرفتار کرنے اور جنگی جرائم کے مقدمات قائم کرنے کی بجائے ابراہم اکارڈ کا کھیل انصاف کا قتل اور عالمی قوانین کو روندنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابراہم اکارڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔
محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل فلسطین کے عوام کی آزادی سلب اور اسرائیل کو تسلیم کرانے کیلئے امن سے خوشحالی کی طرف کا جھانسہ دے رہے ہیں، فلسطین و غزہ میں اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر وہاں شہادتیں ہورہی ہیں، امریکہ امن معاہدے کی آڑ لینے کی بجائے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کیوں نہیں کروا رہا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے اور ابراہم اکارڈ کا جھانسہ دے کر فلسطینیوں کی آزادی سلب اور اسرائیل کو منوانے کی سازش رچائی جارہی ہے، مسلم حکمران یاد رکھیں قرآن پاک کا فیصلہ ہے یہود و نصاریٰ تمہارے دوست نہیں ہوسکتے، مسلم ممالک امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں سے ہوشیار ہوجائیں، فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس سے اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کریں، سلامتی کونسل نے جب بھی غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور کی امریکا اس کا سب سے بڑا مخالف رہا ہے، اقوام متحدہ اور عالمی فوجی عدالت آج کہاں ہے کیوں نیتن یاہو کو گرفتار نہیں کیا جارہا، ابراہم اکارڈ کے نام سے امریکہ اور اسرائیل ڈرامہ بازی اور جھانسہ دینے کی فنکاری کررہے ہیں۔