Nawaiwaqt:
2025-09-19@02:53:04 GMT

حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم: گورنر پنجاب

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم: گورنر پنجاب

لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے  یہاں گورنر ہائوس لاہور میں روٹری انٹرنیشنل کے صدر کے خصوصی مشیر سری لنکا سے پبوڈو ڈی زوئیسا کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ وفد میں روٹری انٹرنیشنل سینٹرل زون کے سینٹرل زون کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہین آصف چوہدری اور روٹری کلب آف کولمبو کے رکن روٹیرین کرش فرنینڈو شامل تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ نئی نسل کو صحت مند اور محفوظ مستقبل دینے کے لئے ناگزیر ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ گورنر پنجاب نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے روٹری انٹرنیشنل کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ پولیو سے بچائو اور پولیو کا ملک سے مکمل خاتمہ مربوط کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ گورنر پنجاب نے روٹری انٹرنیشنل اور پاکستان کے تمام روٹری کلبز کی تعلیم، صاف پانی، ماحولیات اور صحت کے شعبوں میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے روٹری انٹرنیشنل اور روٹری کلبوں پر زور دیا کہ وہ صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں اپنے پروگراموں کو مزید وسعت دیں، خاص طور پر صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم میں معاونت کے لیے بھر پور طریقے سے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل پبوڈو کے صدر کی خصوصی مشیر پبوڈو ڈی زوئیسا نے ملاقات کے لیے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ کہا کہ200 سے زائد ممالک کے روٹری کلبوں میں 1.

2 ملین ممبران اپنی کمیونٹیز کی ترقی کے لیے عزم رکھتے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: روٹری انٹرنیشنل گورنر پنجاب کے لیے

پڑھیں:

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز، غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم

کچا ڈوب گیا ہے اور قانون شکن باہر آئے ہوں گے، ڈاکوؤں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ
کچے کے ڈاکوؤں کا ہر صورت خاتمہ یقینی بنایا جائے،سیلابی صورتحال کے بعد ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے،اجلاس سے خطاب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کرنے اور شہر قائد میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم دیا ہے۔کچے کے علاقوں میں آپریشن اور کراچی سمیت صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں انہوں نے ڈکیتوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کچا ڈوب گیا ہے اور قانون شکن باہر آئے ہوں گے۔ ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کیے جائیں۔اجلاس میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن نے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2024ء سے ٹیکنالوجی کے ذریعے کچے میں آپریشن تیز کیا گیا ہے۔ کچے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 760 ٹارگٹڈ آپریشن اور 352 سرچ آپریشن کیے ہیں۔ جنوری 2024ء سے اب تک آپریشن کے ذریعے 159 ڈکیت مارے گئے ہیں، جن میں 10 سکھر، 14 گھوٹکی، 46 کشمور اور 89 شکارپور کے شامل ہیں۔ 823 ڈکیتوں کو گرفتار
کیا اور 8 اشتہاری ڈکیت مارے گئے۔ آپریشن کے دوران 962 مختلف نوعیت کے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کا ہر صورت خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ کچے کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا منصوبہ بنائیں اور وہاں سڑکیں، اسکول، اسپتال، ڈسپینسری اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سیلابی صورتحال کے بعد کچے میں ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے۔ گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کی تعمیر کے بعد پورا علاقہ کھل جائے گا۔ سندھ حکومت کی ترجیح ہے کہ امن امان ہر صورت بحال ہو۔مراد علی شاہ نے کراچی میں غیرقانونی ٹینکرز کے خاتمے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر میٔر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 243 غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار کیے گئے ہیں۔ 212 ایف آئی آر درج کر کے 103 ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس وقت 3200 کیو آر کوڈ کے ساتھ ٹینکرز رجسٹرڈ کیے ہیں۔ مختلف اقدامات سے 60 ملین روپے واٹر بورڈ کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل
  • ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں،وزیر صحت مصطفی کمال
  • جامعات ‘حکومتی اداروںکو موسمی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا: گورنر پنجاب
  • سندھ حکومت جرائم کے خاتمے اورقیام امن میں سنجیدہ نہیں، کاشف شیخ
  • پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، سردار سلیم حیدر خان
  • حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
  • کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز، غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم
  • سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • خیبر پی کے میں پولیو کے دو کیس رپورٹ‘ ملک میں تعداد 26 ہو گئی