گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے پرعزم ہے، روٹری انٹرنیشنل اور روٹری کلبز صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم کے شعبے میں معاونت کے لیے اپنے پروگراموں کو مزید وسعت دیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں سری لنکا سے روٹری انٹرنیشنل کے صدر کے خصوصی مشیر پبو ڈو ڈی زوئیسا کی قیادت میں روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں روٹری انٹرنیشنل کی سینٹرل زون کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہینہ آصف چودھری، روٹری کلب آف کولمبو کے رکن روٹیرین کرش فرنینڈو شامل تھے۔سردار سلیم حیدر خان نے روٹری انٹرنیشنل اور پاکستان کے تمام روٹری کلبز کی تعلیم، صاف پانی، ماحولیات اور صحت کے شعبوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے روٹری انٹرنیشنل کی کوششیں اور عزم قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے پرعزم ہے، روٹری انٹرنیشنل اور روٹری کلبز صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم کے شعبے میں معاونت کے لیے اپنے پروگراموں کو مزید وسعت دیں۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 200 سے زائد ممالک کے روٹری کلبوں کے 1.

2 ملین ممبران اپنی کمیونٹیز کی ترقی کے لیے عزم رکھتے ہیں۔ملاقات کے آخر میں گفتگو کرتے ہوئے پبو ڈو ڈی زوئیسا نے کہا کہ مقامی حکومتوں، ڈبلیو ایچ او اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے دنیا کو پولیو سے پاک کرنا روٹری انٹرنیشنل کا ترجیحی منصوبہ ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روٹری انٹرنیشنل کے لیے

پڑھیں:

کراچی سمیت سندھ کے مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر

چیئرمین ایم آئی ٹی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے مختلف اسٹیک ہولڈر فوری طورپر متحد ہوکر لائحہ عمل طے کریں اور خود اسٹیبلشمنٹ اس تمام صورتحال میں ہوش کے ناخن لے کیونکہ جس طرح مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، اس کے نتائج کسی طورپر بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کو پیپلز پارٹی نے تباہ و برباد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سندھ کی تباہی کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی اب شہری علاقوں پر قبضے کرکے وہاں رہنے والے مہاجروں کو اپنا غلام بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے وسائل پر پورا ملک عیاشیاں کرتا ہے لیکن کراچی کے مقامی مہاجر بیروزگاری، بھوک و افلاس کا شکار ہیں، ان پر تعلیم اور روزگار کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں، سندھ کے بدنام زمانہ راشی افسران کو کراچی میں لاکر لگایا گیا ہے اور پورا کراچی اس وقت پیپلز پارٹی کی لوٹ مار اور بھتہ گیری کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مہاجروں کی قیادت کے دعویدار ایم کیو ایم بھی درپردہ پیپلز پارٹی سے مراعاتیں لے کر مہاجروں کی بے بسی اور ان پر ہونیوالے مظالم پر خاموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ کراچی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان رائیڈر کی نوکری کررہے ہیں یا پھر ٹھیلے لگاکر اپنے اہل خانہ کی کفالت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ اندرون سندھ کے دیہی علاقوں سے آنے والے کم تعلیم یافتہ افراد کو کراچی کے مرکزی اداروں میں سرکاری نوکریاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر اتحاد تحریک نے ہمیشہ مہاجروں پر ہونے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھائی ہے اور اب بھی ہم کسی صورت مہاجروں پر ظلم کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے، اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے مختلف اسٹیک ہولڈر فوری طورپر متحد ہوکر لائحہ عمل طے کریں اور خود اسٹیبلشمنٹ اس تمام صورتحال میں ہوش کے ناخن لے کیونکہ جس طرح مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، اس کے نتائج کسی طورپر بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال
  • کراچی سمیت سندھ کے مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر
  • لاہور: شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال