ملتان: انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے مظفر گڑھ سے چلایا جانے والا انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑ لیا۔
انٹرنیشنل نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 2 افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ 6 بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔
عالمی ہیکنگ نیٹ ورک کا سرغنہ رمیض شہزاد تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔
ذرائع کے مطابق 6 سے 8 سال کے بچوں کی ویڈیوز بنا کر مختلف ویب سائٹس کو بیرون ملک فروخت کی جاتی ہیں۔
ملزمان سے الیکٹرانک آلات اور سیکڑوں ویڈیوز برآمد کرلیں، ملزمان نے اسٹوڈیو بھی بنا رکھا تھا۔
ایف آئی اے نے گینگ کے سرغنہ کا عدالت سے 7 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نیٹ ورک
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔