ویب ڈیسک:وفاق نے ملک بھر میں چھوٹے کسانوں کو بغیر ضمانت قرض دینے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے، دیہی ترقی پرمبنی ماڈل تیار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کسانوں کو قرض فراہمی کا منصوبہ مکمل طور پر ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا، کسانوں کی معاونت کےلیے پائیدار اور دیہی ترقی پرمبنی ماڈل تیار کیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت، کارکردگی اور صارف کیلئے آسانی کو یقینی بنایا جائےگا۔
یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کسانوں کی سہولت کیلئے اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں چھوٹے کسانوں کیلئے بغیر ضمانت قرض سہولت منصوبے پر سفارشات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹاسک فورس کی سفارشات جامع تجزیے کے بعد تیار کی گئیں، اقدام کا مقصد چھوٹے کسانوں کو رسمی مالی نظام میں شامل کرنا ہے، منصوبہ وفاقی پروگرام کی حیثیت سے پورے ملک میں نافذ کیا جائےگا
بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، غذائی تحفظ کو بہتر بنانا ہے، وزیرخزانہ نے پروگرام کو بروقت اور نتیجہ خیز مراحل میں آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔
یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ؛ مسلح افواج کا پیغام
وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ ڈیری شعبے کیلئے الگ اور ٹیکنالوجی سے معاون ماڈل بھی فوری تیار کیا جائے، دیہی علاقوں میں بیشتر چھوٹے کسان مویشی رکھتے ہیں، انھوں نے فصلوں، مویشیوں کو مربوط مالیاتی فریم ورک کے پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں قرض کی فراہمی سے متعلق ٹاسک فورس کی پیشرفت اور سفارشات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ’نیشنل سبسٹنس فارمرز سپورٹ انیشی ایٹو‘ پروگرام پر سفارشات منظور کی گئیں۔
73 سالہ معمر پاکستانی نے گینز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کسانوں کی
پڑھیں:
عمان نے غیر ملکیوں کے لیے طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرادیا
عمان نے غیر ملکیوں کے لیے طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرایا ہے تاہم اس کے لیے خواہشمند افراد کو شرائط پوری کرنی ہوں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان نے غیر ملکیوں کے لیے اپنے ملک میں طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ اب سرمایہ کاری کے ذریعہ طویل مدت تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ تاہم طویل مدتی رہائش کی اہلیت صرف سرمایہ کاری نہیں بلکہ دیگر اہم شرائط بھی ہیں، جن کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔
عمان میں طویل مدت رہائش کے خواہشمند افراد کو کم از کم 10 سال تک رہائش اختیار کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ کم از کم 5 لاکھ عمانی ریال (تقریباً 1.3 ملین امریکی ڈالر) مالیت کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ یہ سرمایہ عمان میں کاروبار، ریئل اسٹیٹ یا منظور شدہ شعبوں میں لگانا ہوگا۔
عمان میں طویل مدت رہائش کے خواہشمند امیدوار کی عمر 21 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔ اس کو ملک میں قیام کے لیے اپنے اچھے کردار کا ثبوت (پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ) دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ عمان کے قوانین کی پاسداری بھی کرنا ہوگی۔
جو شخص مذکورہ شرائط اور اہلیت کے معیار پر پورا اترے گا۔ اس کو 5 سے 10 سال کے لیے عمان کا رہائشی ویزا ملے گا، جو قابل تجدید ہوگا۔ اس میں خاندان کے افراد (بیوی / شوہر، بچوں) کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے، جب کہ اس کے لیے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔
خواہشمند افراد عمان کے رائل پولیس یا متعلقہ حکام سے رابطہ کریں اور سرمایہ کاری کے ثبوت اور دیگر متعلقہ دستاویزات جمع کرائیں۔
متعلقہ حکام کی جانب سے درخواست کی منظوری کے بعد ویزا جاری کیا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے عمان کی سرکاری ویب سائٹ یا سفارتخانے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔