اپنے ایک بیان میں چینی اسکالر کا کہنا ہےکہ بھارتی وزیراعظم لوگوں کی توجہ اقتصادی اور دیگر مسائل سے ہٹانے اور فوجی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سخت بیانات دے رہے ہیں۔ وہ اپنی سیاسی ساکھ بحال اور ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف چینی اسکالر Prof Cheng Xizhong نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات میں ایک ریلی میں پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیز بیان انتہائی خطرناک اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ذرائع کے مطابق پروفیسر چینگ ڑی ڑونگ جو کہ چہار انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو بھی ہیں، نے بیجنگ سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی کو اس وقت سخت دباﺅ کا سامنا ہے اور وہ پاکستان کے خلاف جارحانہ زبان اسی وجہ سے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم لوگوں کی توجہ اقتصادی اور دیگر مسائل سے ہٹانے اور فوجی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سخت بیانات دے رہے ہیں۔ وہ اپنی سیاسی ساکھ بحال اور ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سخت موقف کا مظاہرہ کر کے جنوبی ایشیا میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پروفیسر چینگ نے کہا کہ مودی کے اشتعال انگیز ریمارکس اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ ایک خطرناک رحجان ہے۔ مودی کے سخت بیانات نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو بڑھا دیا ہے جس سے جنوبی ایشیا کی صورتحال مزید غیر مستحکم ہو گئی ہے، اس سے سرحدی علاقوں میں دونوں فریقوں کے درمیان فوجی تصادم میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے ایک نئے تنازعے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اور علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ چینی پروفیسر نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد روکنے کا اعلان پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے۔یاد رہے کہ نریندر مودی نے گجرات میں تقریر کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کی کہ ”پاکستان نے دہشت گردی کو اپنی آمدن کا ذریعہ بنا رکھا ہے، پاکستانی عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نکلیں، روٹی کھائیں، ہوا کھائیں، ورنہ کھانے کے لیے میری گولی تو ہے“۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کے خلاف کر رہے ہیں نے کہا کہ

پڑھیں:

قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان

بھارتی ریاست آسام میں قدرت کے انوکھے مظاہر میں شمار ہونے والے ہولونگ درخت کے منفرد ’ہیلی کاپٹر پھل‘ ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟

ڈیپٹیروکارپس ریٹوسس المعروف ہولونگ ایک مضبوط اور بلند قامت درخت ہے جو تقریباً 60 میٹر تک بلند ہو سکتا ہے۔ یہ درخت جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے اور مقامی ثقافتوں میں اسے خاص اہمیت حاصل ہے جبکہ اس کی لکڑی تعمیرات، فرنیچر سازی اور کشتیوں کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہے۔

Hollong seeds are a stunning local example of nature's autorotating 'helicopters'! ????????

Globally, maple samaras inspired much of the research into this principle for real helicopters and drones.
The origin of helicopter autorotation (and modern drone/micro-flyer designs) is… https://t.co/jKXLuMq5nR

— Chinnu Senthilkumar (@chinnusenthil1) May 20, 2026

اس درخت کی سب سے دلچسپ خصوصیت اس کے 2 پروں والے پھل ہیں جو شاخوں سے گرنے کے دوران ننھے ہیلی کاپٹر کی طرح گھومتے ہوئے نیچے آتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ قدرتی نظام بیجوں کو درخت سے دور زرخیز زمین تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے جہاں ان کی افزائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے: کچھ درخت جان بوجھ کر آسمانی بجلی کو گرنے کی دعوت کیوں دیتے ہیں؟

خشک موسم میں جب درجنوں یہ پھل آسمان سے گھومتے ہوئے زمین کی طرف اترتے ہیں تو یہ منظر دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتا ہے۔

حال ہی میں ایسے ہی ایک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے اس قدرتی مظہر کو عالمی توجہ دلائی۔

مزید پڑھیں: فضائی کمپنی نے مسافر کو جہاز سے اترجانے کے لیے 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کیوں کی؟

بھارتی ریاست آسام کو اس نظارے کے لیے بہترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ ہولونگ وہاں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہولونگ کو آسام کا سرکاری درخت بھی قرار دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنوب مشرقی ایشیا جنوب مشرقی ایشیا کا حیرت انگیز درخت ہولونگ درخت ہولونگ درخت کے ہیلی کاپٹر پھل‘ ہیلی کاپٹر پھل

متعلقہ مضامین

  • اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان